اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

اداکارہ حرا مانی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل

datetime 2  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ حرا مانی کو اْن کے گھر کے باہر ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔حرا مانی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں کچھ ویڈیوز ہیں۔انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے

کہ حرا مانی کی گاڑی اْن کے گھر باہر آکر رْکتی ہے جس میں سے سب سے پہلے اْن کا بڑا بیٹا باہر آتا ہے اور گھر کی گھنٹی بجاتا ہے۔اس کے بعد جیسے حرا مانی کا چھوٹا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے تو دو موٹرسائیکل پر دو ڈاکو آتے ہیں اور گن پوائنٹ پر کار میں موجود اداکارہ حرا مانی کو لوٹ لیتے ہیں۔حرا مانی کو لوٹنے کے بعد دونوں ڈاکو وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اداکارہ اور اْن کے بچوں کو لوٹنے کی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین میں ایک خوف پیدا ہوگیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوگیا ہے کہ اب ہم اپنے گھروں کے باہر بھی محفوظ نہیں ہیں۔واضح رہے کہ حرا مانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، اْن کے شوہر مانی کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے جبکہ اس جوڑی کے دو بیٹے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…