جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا پاکستان پر پابندیوں کا مطالبہ

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )یورپی پارلیمنٹ میں توہین رسالت ؐ قانون کی آڑ میں پاکستان مخالف قرارداد منظور ہونے پر وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے اپنی ہی والدہ کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایمان مزاری نے کہا کہ ہمارے ملک کی وزارت انسانی وسائل نے اپنی ذمہ داری

پوری نہیں کی۔ ایمان مزاری نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان پر پابندیوں کا مطالبہ کر دیا، ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ کا یہ قرارداد منظور کروانا بالکل جائز ہے کیونکہ ہمارے ملک کی وزارت برائے انسانی وسائل (ایچ آر) نے آزادی اظہاررائے اور میڈیا کے خلاف سخت کارروائیوں پر بھی کوئی کارروائی نہیں کی اس لیے جی ایس پی پلس درجہ بندی کے لیے پاکستان کی حیثیت کا ازسرنو جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔یہاں توہین مذہب کے قانون کو خواتین اور اقلیتوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے جس کا سہارا لے کر لوگوں کو لاپتہ کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹویٹر پر پیغام جاری کرنے کے بعد صارفین نے ایمان مزاری کو یاد دلایا کہ آپ کی اپنی والدہ ہی وفاقی وزیر ہیں، اگر آپ اپنی والدہ کی وزارت سے اس قدر نالاں ہیں تو کیا آپ کی والدہ اخلاقی طور پر اپنی وزارت سے مستعفی ہو جائیں گی ؟ خیال رہے کہ حکومتی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری اس سے قبل بھی کئی مرتبہ پاکستان تحریک انصاف اور ملکی نظام کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں۔ یورپی پارلیمنٹ میں توہین رسالت ؐ قانون کی آڑ میں پاکستان مخالف قرارداد منظور ہونے پر وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے اپنی ہی والدہ کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایمان مزاری نے کہا کہ ہمارے ملک کی وزارت انسانی وسائل نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…