اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس بے قابو ۔۔ ملک کا وہ شہرجہاں مثبت کیسز کی شرح 67فیصد تک جا پہنچی

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی پی )ملک بھر میں کرونا وائرس تیزی کیساتھ پھیل رہا ہے جبکہ مختلف شہروں میں اس کی مثبت کیسز آنے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح 67 فیصد رہی، بونیر میں 58 جبکہ مردان میں 47 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں کے

دوران کورونا وائرس سے 131 اموات ہوئیں جن میں سے 52 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار 112 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 74 فیصد,لاہور میں 72 فیصد،گوجرانوالہ میں 59 فیصد اور مردان میں 64 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 70 فیصد،ملتان میں 77 فیصد،گوجرانوالہ میں 74 فیصد اور نوشہرہ میں 67 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 49 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 14 ہزار 633, پنجاب میں 18 ہزار 962, خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 230,اسلام آباد میں 5 ہزار 168, بلوچستان میں 894,گلگت بلتستان میں 453, آزاد کشمیر میں 759 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 11 ہزار 465 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 641 مریض ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 547 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 823 ہے

جن میں سے آزاد کشمیر میں 17 ہزار 57, بلوچستان میں 22 ہزار 278, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 305، اسلام آباد میں 75 ہزار 67, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 17 ہزار 557، پنجاب میں 3 لاکھ 1 ہزار 114 اور سندھ میں 2 لاکھ 82 ہزار 445 مریض ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 811 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 633 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے

دوران 1 مریض ہسپتال میں اور 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 8 ہزار 410 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 68 مریض ہسپتالوں میں اور 15 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 274 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 36 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 679 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 افراد ہسپتالوں میں

اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 234 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا ،گلگت بلتستان میں 106 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 475 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 17 لاکھ 88 ہزار 126 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 6 ہزار 507 مریض زیر علاج ہیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…