جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کے  مہنگا ترین 27 کروڑ کے جوتے؟

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ  (این این آئی )دنیا کا مہنگا ترین لباس ، گھڑی ، فیشن گلاسز، جیکٹ، اور دیگر ملبوساتی چیزوں اور ان کی مہنگی قیمتوں کے بارے میں آپ اکثر سنتے ہی ہوں گے۔ وہیں اب دنیا کے مہنگے ترین جوتوں کے بارے میں بھی آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس نے قیمتِ فروخت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔امریکا کے معروف ریپر اور گلوکار کانیے ویسٹ کے مقبول اسپورٹس کمپنی کے نائیکی

کمپنی کے جوتے ہیں۔کانیے ویسٹ نے یہ جوتے 2008 میں گریمی ایوارڈز کی تقریب میں ‘ہے ماما’ اور ‘اسٹرونگر’ کی پرفارمنس کے دوران پہنے تھے۔امریکی خبر رساں ادارے ‘اے پی ‘ کی رپورٹ کے مطابق برانڈ سودبیز نے اعلان کیا کہ ‘گریمی ‘ میں پہنے گئے کانیے ویسٹ کے نائیکی ایئر ییزی ون 18 لاکھ ڈالر (27 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئے۔یہ جوتے ریئرز نامی، اسنیکر انویسٹمنٹ مارکیٹ پلیس نے خریدے ہیں۔کانیے ویسٹ جوتوں نے اب تک سب سے زیادہ قیمت میں فروخت ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے اور یہ وہ پہلے جوتے ہیں جن کی قیمت 10 لاکھ ڈالرز سے تجاوز کرگئی۔12 نمبر کے ان جوتوں کو گلوکار و ریپر کانیے ویسٹ اور مارک اسمتھ نے ڈیزائن کیا تھا جو نرم سیاہ چمڑے سے بنے ہیں، جس کے اوپری حصوں پر سوراخوں کے ذریعے ڈیزائننگ عمل میں لائی گئی ہے۔اس ڈیزائن میں ییزی فیئر فوٹ اسٹریپ اور سگنیچر ‘وائے’ بھی موجود ہے۔کانیے ویسٹ کے ان جوتوں کی قیمت 2020 میں نیلام کیے گئے اسنیکر کی جوڑی سے 3 گنا زیادہ ہیں جو 6 لاکھ 15 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئے تھے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…