پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

شرطیہ گردے کی پتھری 8دن میں ختم ہو جائے گی

datetime 28  اپریل‬‮  2021 |

گردوں کے مختلف امراض میں سے ایک پتھری بن جانا ہے جو کافی عام ہے اور دنیا بھر میں ہر 11 میں سے ایک شخص کو اپنی زندگی میں گردوں کی پتھری کا سامنا ہوتا ہے اور اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو 50 فیصد امکانات اس بات کے ہیں کہ آپ کو ایک بار پھر اس عارضے کا سامنا ہوسکتا ہے۔ گردوں میں پتھری ایک تکلیف دہ مرض ہوتا ہے جس کا علاج بھی آسان نہیں ہوتا کیونکہ

وہ دوبارہ بھی بن سکتی ہے۔گردوں میں پتھری کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے کہ پانی کم پینا، خاندان میں اس کے مریضوں کی موجودگی، مخصوص غذائیں خاص طور پر زیادہ نمک اور کیلشیئم والے کھانے، موٹاپا، ذیابیطس، پیٹ کے امراض اور سرجری وغیرہ۔گردے کی پتھری پیشاب کی نالی کے کسی بھی حصے کو متاثر کرسکتی ہے اور وہاں سے ان کا نکلنا کافی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔ عام طور پر اس سے کوئی زیادہ نقصان نہیں ہوتا، درد کش ادویات اور بہت زیادہ پانی پینا معمولی پتھری کو نکانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے تاہم اگر وہ پیشاب کی نالی میں پھنس جائے یا پیچیدگیوں کا باعث بنے تو پھر سرجری کروانا پڑتی ہے۔تاہم اس سے بچاؤ کے لیے اگر لوگ غذائی عادات کا خیال رکھیں تو کافی حد تک مدد مل سکتی ہے۔اس کی علامات کیا ہوتی ہے ؟درحقیقت آغاز میں تو اس کی علامات سامنے نہیں آتیں مگر گردوں میں حرکت کرنے یا پیشاب کی نالی میں جانے کے بعد یہ علامات سامنے آتی ہیں۔پسلیوں کے نیچے سائیڈ اور پیچھے کی جانب بہت شدید درد۔ایسا درد جو پیٹ سے نیچے جاتا ہو محسوس ہو۔ایسا درد جس کی لہریں اور ارتعاش شدت سے محسوس ہو۔پیشاب کرتے ہوئے تکلیف ہونا۔گلابی، سرخ یا براؤن پیشاب۔بدبو دار پیشاب۔بار بار پیشاب کا آنا۔عام معمول سے ہٹ کر پیشاب کا آنا۔بخار اور سردی لگنا۔پیشاب کی مقدار کم ہو جانا۔ڈاکٹر کو کب دکھانا چاہئے؟اگر تو اوپر دی گئی علامات میں سے کوئی نظر آئے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے تاہم درج ذیل میں دی جانے والی علامات سامنے آنے پر فوری طبی امداد حاصل کریں۔اتنا شدید درد ہونا جس کے باعث ساکت بیٹھنا یا کسی پوزیشن پر لیٹنا نا ممکن ہو جائے۔ایسا درد جس کے ساتھ سر چکرائے اور الٹی ہو۔بخار اور سردی کے ساتھ گردوں کے مقام پر درد ہونا۔پیشاب میں خون آنا۔پیشاب کرنے میں مشکل کا سامنا۔دنیا بھر میں ہر 11 میں سے ایک شخص کو اپنی زندگی میں گردوں کی پتھری کا سامنا ہوتا ہے اور اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو50فیصد امکانات اس بات کے ہیں کہ آپ کو ایک بار پھر اس عارضے کا سامنا ہوسکتا ہے۔گردے کی پتھری کے لئے یہ ٹوٹکا مفید ہے۔آدھا گلاس پانی اور ہرے پودینے کی ایک تازہ گڈی کو ڈنڈی سمیت گرائینڈر کر لیں اور چھان کر صبح نہار منہ پی لیں۔8سے  20 دن میں پتھری سے چھٹکارا مل جائے گا۔انشاء اللہ سبحان و تعالیٰ ، روزانہ تازہ بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…