لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کی تیسری لہر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 49 زندگیاں نگل گئیں جبکہ 1257 نئے کیسز بھی سامنے آگئے ہیں۔ جن میں سے 823 کیسز کرونا کے کنفرم کیس قرار دئیے گئے ہیں جبکہ 273 کیسز کو مشکوک رکھا گیا ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس وقت شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1261 مریض
زیر علاج ہیں جن میں سے زیادہ تر آئی سی یو اور وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شہر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہر کے 12 ہسپتالوں میں 90 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض زیر علاج ہیں جبکہ ان ہسپتالوں میں صرف 27 وینٹی لیٹرز کرونا مریضوں کے لئے خالی پڑے ہیں۔