جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا وباء کا خوف ،پاکستانیوں نے دھڑا دھڑ کرونا ویکسین لگوانا شروع کردی‎

datetime 28  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے پی پی/این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات ونیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پہلی بار کل ایک لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی گئی، کل(منگل کو) ایک لاکھ 17 ہزار 852 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 21 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن

کی جاچکی، ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن میں اضافہ خوش آئند ہے، 40 سال یا زائد عمر کے افراد کو رجسٹریشن کی ترغیب دیں۔دوسری طرف این سی او سی کے مطابق ملک بھر ميں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزيد201 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ان میں سے 84 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔بدھ کو این سی او سی کے مطابق ایک دن میں کرونا کے5ہزار292 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 24گھنٹے کے دوران کرونا کے49 ہزار101 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ وائرس سے مجموعی اموات 17ہزار530ہوگئی۔ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.77 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا وبا ء کے پیش نظر آکسیجن کی مقامی پیدوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آکسیجن کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کیلئے ہنگامی حکمت عملی تیار کرلی گئی ۔ذرائع کے مطابق آکسیجن کی اضافی پیداوار اور ملک گیرترسیل ہنگامی پلان میں شامل ہے جبکہ ضیاع روکنے کیلئے آکسیجن استعمال کی گائیڈلائنز کے اجرا ء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آکسیجن کی مقامی پیداوار میں 30 میٹرک ٹن یومیہ اضافہ کیا جائے گا ، آکسیجن پیداوار بڑھانے کے لئے مینوفیکچررز سے مزید آکسیجن پلانٹس چلانے کی اپیل کی جائے گی ۔انڈسٹری سے آکسیجن کی ہیلتھ سیکٹر کو منتقلی کا ہنگامی پلان بھی تیار کیا گیا ہے، ہنگامی حالت میں صنعتی شعبے کی بیشترآکسیجن ہیلتھ سیکٹر کو ملے گی، کم ضروری صنعتوں سے آکسیجن ہیلتھ سیکٹرکومنتقل کیاجائے گا۔ملکی پیداوار کا 80 فیصدآکسیجن ہیلتھ سیکٹر اور 20 فیصد صنعت کو مل رہا ہے، کوروناکی تیسری لہرمیں آکسیجن کے استعمال میں60فیصداضافہ ہوا ہے۔آکسیجن کاغیرضروری استعمال روکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کافیصلہ کیا گیا ہے۔ صنعت،ہیلتھ سسٹم کی آکسیجن کی طلب اور رسد کا سینٹرل ریکارڈ تیار ہو گا، صنعتکاروں کی مشاورت سے آکسیجن بچت پلان تیارکی یجائیں گے، صنعتی شعبے میں غیرضروری استعمال روک کرآکسیجن بچت ممکن ہے۔ہسپتالوں میں آکسیجن کے استعمال کا بچت پلان کی تیاری کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ہسپتالوں میں طے شدہ سرجریز کے التواء سے آکسیجن کی بچت ہوگی، آپریشن تھیٹرز کو آکسیجن سپلائی کمی سے ہسپتالوں پربوجھ کم ہوگا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…