جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں کمی ہونا شروع، خوشخبری سنادی گئی

datetime 25  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد( آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کے باعث کیسز میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں 368 کیس رپورٹ ہوئے ، اس سے قبل

گزشتہ دس روز تک چھ سو سے زائد کیس سامنے آتے رہے ،ایک دن قبل ہفتے کو بھی 463 کیس رپورٹ ہوئے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کے باعث کیسز میں کمی ہونا شروع ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ کوروناوبا کے باعث مزید118 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 5611 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 128 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,538,77 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 611 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 795,627 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ77 ہزار 593 ، پنجاب میں 2 لاکھ 88 ہزار 598، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 13 ہزار 121، اسلام آباد میں 72 ہزار 981، بلوچستان میں 21 ہزار 618 ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 463 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 253 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد88 ہزار 698 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 118 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 17 ہزار 117 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 3 ہزار 324مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 689,812ہوگئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…