بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی کے 2 معروف رکن اسمبلی نیب ریڈار پرآگئے 2008 سے 2013 تک کی ترقیاتی سکیموں کا ریکارڈ طلب

datetime 25  اپریل‬‮  2021 |

سکھر(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے رکن قومی اسمبلی نواب زادہ میر عامر خان مگسی اور رکن صوبائی اسمبلی میر نادر مگسی کو ریڈار پر لے لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رکن قومی اسمبلی اور ایک رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع

کر دی ہیں اور 2008 سے 2013 تک قمبر شہداد کوٹ کی ترقیاتی اسکیموں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق میر نادر مگسی نے قمبر شہداد کوٹ کے منصوبوں کے 2 ارب روپے جھل مگسی منتقل کرائے، اور 2 ارب کے ترقیاتی منصوبے من پسند ٹھیکے داروں کو دئیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ 2010 میں سیلاب سے تباہ سڑکوں کے ٹھیکے بلاول شیخ و دیگر کو دئیے گئے، نیب نے ڈی سی قمبر شہداد کوٹ سے 2008 سے 2013 تک کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا، نیب نے استفسار کیا ہے کہ 2008 سے 2013 تک مزید 850 ملین روپے شہر کے لیے آئے وہ کہاں گئے؟،نیب نے نوٹس جاری کیا ہے کہ 29 اپریل کو ڈی سی قمبر شہداد کوٹ یا ان کا کوئی نمائندہ ریکارڈ سمیت حاضر ہو، اور ٹھیکے داروں کو دیے گئے ٹھیکوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔نیب نے پوچھا کہ قمبر شہداد کوٹ کا 2 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ جھل مگسی کیسے منتقل ہوا، اربوں روپے کا ترقیاتی فنڈ کہاں استعمال ہوا، اس سب کی تفصیل فراہم کی جائے، نیب سکھر نے عامر مگسی اور نادر مگسی کی اسکیموں کی فہرست بھی طلب کی ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…