کراچی(نیوزڈیسک)الطاف حسین کاانوکھا اعزاز،مختصرترین عرصے میں مقدمات کا ریکارڈ بناڈالا-پاکستان کی سالمیت اور سیکیورٹی ادارے کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے کے الزام میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف اسلام آباد، بلوچستان، سندھ، پنجاب اور شمالی علاقہ جات میں سمیت 100سے زائد مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔ متنازع تقریر کرنے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف سندھ میں 22مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ شکارپور، سکھر، روہڑی، ٹھٹھہ، جیکب آباد، بدین، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، حیدرآباد، مٹیاری، میرپورخاص، گھوٹکی اور میرپور ماتھیلو میں درج کئے گئے مقدمات میں دفعہ 153اے اور مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ ادھر اسلام آباد میں 4مقدمات سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 25مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات کے اندراج کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ بلوچستان میں بھی الطاف حسین کے خلاف 5مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔ خیبر پختو نخوا میں3، کشمیر میں2، جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک الطاف حسین کے خلاف 1مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں