جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

برطانوی شہزادے فلپ کی آخری خواہش پوری کردی گئی

datetime 17  اپریل‬‮  2021 |

لندن (این این آئی )برطانوی شہزادے پرنس فلپ کی آخری خواہش پوری کردی گئی، پرنس فلپ کی میت آخری رسومات کے لیے ان کی اپنی تیار کردہ گاڑی میں لے جائی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پرنس فلپ

نے اپنی زندگی میں ہی ملکہ سے اپنی خواہش کا اظہار کر رکھا تھا، ملکہ نے اس درخواست پر حتمی منظوری دے دی۔پرنس فلپ کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔ترجمان بکنگھم پیلس کا کہنا تھا کہ پرنس فلپ کے چاروں بچے تابوت کے ساتھ چلیں گے، جبکہ ان کے پوتے شہزادہ ولیم اور ہیری بھی ہمراہ ہوں گے۔ترجمان پیلس کے مطابق رسومات میں شرکت کرنے والے 30افراد میں 3 جرمن رشتہ دار بھی شامل ہیں۔دوسری جانب پرنس فلپ کی آخری رسومات سے ایک دن قبل ملکہ الزبتھ نے شوہر کے ہمراہ پرانی تصویر شیئر کردی۔برطانوی میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے اکاونٹ سے ملکہ الزبتھ اور پرنس فلپ کی پرانی تصویر شیئر کی گئی جس کے ساتھ پیغام لکھا گیا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی خواہش پر یہ پرائیویٹ تصویر شیئر کی گئی ہے جو سال 2003 کی ہے۔برطانوی شاہی خاندان کے اکاونٹ سے شیئر کی گئی تصویر کو لاکھوں لوگوں نے پسند کیا۔د

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…