جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

شادی نہ کرنے پرشہزادہ ہیری کیخلاف بھارتی خاتون نے مقدمہ دائر کروادیا

datetime 15  اپریل‬‮  2021 |

لندن (این این آئی)برطانوی شہزاہ ہیری کیخلاف بھارتی خاتون نے مقدمہ دائر کرواتے ہوئے پولیس سے انہیں جلد گرفتار کرنے کی درخواست کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پلوندر کور نامی بھارتی خاتون نے شہزادہ ہیری کے خلاف دائر مقدمے میں دعوی کیا کہ سوشل میڈیا پران سے ڈیوک آف سسیکس کے نام کے ایک اکاونٹ

سے رابطہ کیا گیا اور پھرشادی کے وعدے کیے گئے تھے۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ خاتون نے پولیس پر زور دیا کہ وہ شہزادہ ہیری کو تحویل میں لیں تاکہ ان دونوں کی شادی ہوسکے اور اس میں مزید تاخیر نہ ہو۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کور نے شہزادہ چارلس کو اپنے بیٹے سے شادی کے منصوبوں کے بارے میں بھی پیغامات بھیجنے کا دعوی کیا ہے۔ہریانہ کی ہائی کورٹ کے جسٹس اروند سنگھ سانگوان نے خاتون کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن میں شہزادہ ہیری سے شادی کا خواب دیکھنے والے ایک تصور کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عدالتی تحقیقات کے مطابق جس شخص نے شہزادہ ہیری بن کر اس خاتون سے شادی کے جھوٹے دعوے کیے وہ بھارت کے شمالی پنجاب کے ایک گاوں میں انٹرنیٹ کیفے سے بات کر رہا تھا۔خیال رہے کہ شہزادہ ہیری نے سابق ہالی ووڈ اداکارہ میگھن مارکل کے ساتھ 2018 میں شادی کی تھی اوران کیہان اس موسم گرما میں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ برطانوی شہزاہ ہیری کیخلاف بھارتی خاتون نے مقدمہ دائر کرواتے ہوئے پولیس سے انہیں جلد گرفتار کرنے کی درخواست کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پلوندر کور نامی بھارتی خاتون نے شہزادہ ہیری کے خلاف دائر مقدمے میں دعوی کیا کہ سوشل میڈیا پران سے ڈیوک آف سسیکس کے نام کے ایک اکاونٹ سے رابطہ کیا گیا اور پھرشادی کے وعدے کیے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…