محمد رضوان کومحنت کا پھل مل گیا زبردست اعزاز حاصل،18ویں پاکستانی بن گئے

15  اپریل‬‮  2021

جوہانسبرگ(این این آئی)پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ،رواںسال وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں منتخب ہوئے ہیں۔پاکستانی کرکٹر کو گزشتہ برس انگلینڈ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر

کرکٹرز آف دی ایئر کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ محمد رضوان نے دورہ انگلینڈ میں شاندار وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ایئر میں منتخب ہونیوالے اٹھارہویں پاکستانی ہیں۔وزڈن کرکٹر آف دی ایئر ہر سال گزشتہ انگلش سیزن میں نمایاں پرفارمنس پر دیا جاتا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے بابر اعظم کی قیادت میں گرین شرٹس کی جنوبی افریقا میں عمدہ کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یونس خان نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی میں پہلی سنچری بنانے اور ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔یونس خان نے اپنے پیغام کے ساتھ بابر اعظم کی سنچری بنانے کے فوراً بعد کے خوشی کے لمحات کی تصویر بھی شیئر کی۔ٹوئٹر صارفین نے قومی ٹیم کی اچھی کارکردگی پر بیٹنگ کوچ یونس خان کی بھی تعریف کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…