جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں کرونا وباء کے بعد کونسی بیماری تیزی کیساتھ پھیلنے لگی  13 سے 15 سال کی عمر کے بچوں میں بیماری کے پھیلنے کا انکشاف‎

datetime 13  اپریل‬‮  2021 |

پاکستان میں کرونا وباء کے بعد کونسی بیماری تیزی کیساتھ پھیلنے لگی  13 سے 15 سال کی عمر کے بچوں میں بیمای کے پھیلنے کا انکشاف‎کراچی(این این آئی)پاکستان میں 13 سے 15 سال کی عمر کے افراد میں ذیابیطس پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ایک چوتھائی سے زیادہ آبادی ذیابیطس کا شکار ہوچکی ہے تاہم اب ماہرین نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں 13 سے 15

سال کے نوعمر لڑکے اور لڑکیاں بھی ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں، جس کی سب سے بڑی وجہ بچوں میں بڑھتا ہوا موٹاپا، موبائل اور کمپیوٹرز کا زیادہ استعمال ، غیر معیاری خوراک کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور ورزش سے دوری ہے۔یہ انکشاف ماہرین امراض ذیابیطس نے 12 اپریل کو کراچی پریس کلب میں منعقدہ ڈائبیٹیز اسکریننگ کیمپ کے بعد نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ماہر امراض ذیابیطس ڈاکٹر ندیم نعیم نے کہاکہ لڑکوں اور لڑکیوں میں اس مرض کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے ڈاکٹر بھی ڈپریشن کا شکار ہونے لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر معیاری خوراک اور ورزش سے دوری کی وجہ سے بچوں میں موٹاپا بڑھتا جا رہا ہے جس کا نتیجہ نوعمری میں ذیابیطس کے مرض کی صورت میں نکل رہا ہے، حکومت اور عوام اپنی ترجیحات کا ازسرنو جائزہ لے کر ذیابیطس کی روک تھام کی جائے ورنہ پاکستان دنیا میں معذوروں کی سب سے بڑی ریاست بن سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں پاکستان میں 40 سال کی عمر کے افراد ذیابیطس کا شکار ہوتے تھے، پھر 30 سال کی عمر کے لوگ بھی اس مرض میں مبتلا ہونا شروع ہوئے لیکن اب تو 20 سال سے کم عمر کے لڑکے اور لڑکیاں بھی اس سے متاثر ہورہے ہیں۔رمضان کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ روزے رکھنا نہ صرف صحت مند بلکہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے لیکن مریضوں کو رمضان کا مہینہ شروع ہونے سے چند ہفتے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کرنا چاہیے۔‎

عہد میڈیکل سنٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر بابر سعید خان کا کہنا تھا چونکہ اس وقت پاکستان میں ذیابیطس کے غیر تشخیص شدہ مریضوں کی تعداد تقریباً ایک کروڑ کے قریب ہے، اس لیے ان کے ادارے نے کچھ کمپنیوں کے ساتھ مل کر ڈسکورنگ ڈائبیٹیز پروجیکٹ شروع کیا، جس کا مقصد ذیابیطس میں مبتلا افراد اور اس کا شکار ہونے کے خطرے سے دوچار لوگوں کو رہنمائی اور اسکرینگ کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ جن کی عمر 40 سال سے زائد ہے، اور ان کے خاندان میں کسی

شخص کو پہلے سے ذیابیطس کا مرض لاحق ہے، یا ان کی کمر کا سائز 36 انچ سے زیادہ ہے، ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ ڈسکورنگ ڈائبٹیز ہیلپ لائن 0800ـ66766 پر کال کرکے ماہرین سے مشورہ کریں اور فری اسکریننگ کی سہولت حاصل کریں۔عہد میڈیکل سنٹر میں ٹیلی ہیلتھ کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر انعم دائم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روزانہ 250 افراد ذیابیطیس کی پیچیدگیوں کے نتیجے میں جاں بحق ہو رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے سے اس مرض کے حوالے سے شعور کی بے حد کمی ہے۔کراچی پریس کلب میں اسکریننگ کیمپ کے دوران ممبران اور ان کے اہلخانہ کے ذیابیطس، بلڈ پریشر، یورک ایسڈ، باڈی ماس انڈیکس، بون ماس ڈینسٹی، ایچ بی اے ون سی سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…