پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

فلم شوٹنگ کے دوران ڈوائن جانسن کی انگلی ٹوٹ گئی

datetime 15  جولائی  2015 |

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) امریکی ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن (دا راک) کے ہاتھ کی انگلی فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹوٹ گئی، ڈوائن دا راک جانسن نے انسٹا گرام پر اپنے ہاتھ کی ایک تصویر شیئرکی جس میں ان کے دائیں ہاتھ کی انگلی واضح طور پر مڑی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے، تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے بتایا کہ یہ مصنوعی انگلی لگائی گئی ہے اور ان کی آنے والی فلم کا ایک حصہ ہے۔ ڈوائن جانسن ان دنوں فلم سنٹرل انٹیلی جنس میں اداکاری کر رہے ہیں اور یہ ٹوٹی ہوئی انگلی اس فلم کے لئے تیار کی گئی۔ ڈوائن جانسن نے بعد میں اپنے پرستاروں کو اس حوالے سے بتایا اور ساتھ ہی معذرت بھی طلب کی۔ واضح رہے کہ ڈوائن جانسن نے بطور ریسلر اپنا کیریئر شروع کیا تھا اور شہرت بھی حاصل کی لیکن ایک انجری کے باعث وہ ریسلنگ کی دنیا سے دور ہو گئے اور ہالی ووڈ کا حصہ بنے۔ وہ ہالی ووڈ میں اب بہترین ایکشن ہیرو کی پہچان بنا چکے ہیں جب کہ ساتھ میں پھر سے ریسلنگ کیریئر بھی شروع کرچکے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…