فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیے جانے سے متعلق شبلی فراز نے اہم اعلان کر دیا

11  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کے رویئے کی وجہ سے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچا ہے، فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دینے کا سرکاری طور پر اعلان نہیں ہوا۔ پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کرنا مناسب نہیں،(ن) لیگ کا رویہ آمرانہ ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز سمجھتی ہیں کہ پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتیں صرف تالیاں بجانے کیلئے ہیں۔ ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے

شبلی فراز نے کہا کہ 90ہزار سے زیادہ ووٹ لئے ہم تھوڑی سی محنت کرتے تو یہ الیکشن جیت جاتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دینے کا سرکاری طور پر اعلان نہیں ہوا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے بلدیہ ٹائون کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے علاقے کا چکر لگانے آیا ہوںمہار اورجیت اللہ کے ہاتھ میں ہے،کہیں کوئی کام ہوا ہے تو صرف تحریک انصاف نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے۔مخالفیں میرے نام سے تقریر شروع اور ختم کرتے ہیں ۔میں نے اچار دینے تو نہیں آنا میں کام کررہا ہوں۔یہ علاقہ میرا تھا ہے اور رہے گا ۔اس حلقے میں شہباز شریف کو شکست دی۔میں اپنے لیے ووٹ مانگنے نہیں ایا ۔امجد افریدی عمران خان کا امیدوار ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ کسی کو گالی دی تو اچھا نہیں ہوگا ۔نواز شریف واپس آئے تو ہم اسے سیٹ واپس کردینگے ۔حلقے میں جوش وجذبہ بہت ہے۔کوئی بھی جیتے حکم خدا کا چلے گا۔انہوں نے کہا کہ باپ بھگوڑا ہے بیٹی منہ چھپا کر پھر رہی ہے عمران خان نے سب کو تتر بتر کردیا ہے۔ہم نے تو بہت انتظار کیا کہ پی ڈی ایم اسلام اباد آئے نہیں ۔ہم نے پی ڈی ایم کو اپریل فول بنا دیا ہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…