جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

رمضان المبارک سے پہلے ہی کراچی میں مرغی کا گوشت 100 روپے مہنگا ہوگیا‎

datetime 11  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) رمضان المبارک کی آمد سے قبل مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا۔شہرقائد میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔ مرغی کا گوشت 460 روپے کلو تک پہنچ گیا

جبکہ زندہ مرغی کی 280روپے فی کلو فروخت جاری ہے۔شہر میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمتوں میں سو روپے فی کلو کا اضافہ ہوا،،گزشتہ ہفتے مرغی کی قیمت 360 روپے فی کلو تھی۔ دکانداروں کے مطابق مرغی کی مانگ میں اضافے،فیڈ اور دیگر اخراجات میں اضافے کے سبب قیمتیں بڑھی ہوئی ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔دوسری جانب کراچی میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل گوشت کی قیمتوں میں بھی کافی حد تک اضافہ ہوگیا۔کراچی میں یونیورسٹی روڈ اور گلشن اقبال میں گوشت مہنگے داموں میں فروخت ہونے لگا۔کراچی میں گائے کا گوشت 800 روپے فی کلو جبکہ بکرے کا گوشت 1300سو روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔دوسری جانب کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت ساڑھے 4 سو روپے سے زائد تک پہنچ گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…