جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیجنگ نے نیویارک سے سب سے زیادہ ارب پتی شہریوں کا اعزاز چھین لیا

datetime 9  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی ) چین کے دارالحکومت بیجنگ نے نیویارک سے سب سے زیادہ ارب پتی شہریوں کا اعزاز چھین لیا۔امریکی جریدے فوربس نے دنیا کے ارب پتی افراد کی 35 ویں فہرست جاری کردی جس کے مطابق ارب پتی ممالک میں بدستور امریکا سرفہرست ہے تاہم شہروں کی فہرست میں بیجنگ نے نیویارک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

فوربس کے مطابق بیجنگ شہر میں ارب پتی افراد کی تعداد 100 ہوگئی جن کی مجموعی دولت 484.3 ارب ڈالر ہے جب کہ نیویارک میں اس وقت 99 ارب پتی افراد ہیں۔ بیجنگ نے امریکی شہر نیویارک سے یہ اعزاز چھین کر خطے میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔بیجنگ نے ارب پتی افراد کی تعداد میں نیویارک کو پیچھے چھوڑا ہے تاہم مجموعی دولت کے اعتبار سے نیویارک اب بھی بیجنگ سے آگے ہے جہاں اس کے 99 ارب پتی افراد کے اثاثوں کی مالیت 560.5 ارب ڈالر ہے۔شہروں کے بعد اب ممالک کی فہرست کا جائزہ لیں تو دنیا کے سب سے زیادہ ارب پتی رکھنے والے ممالک کی فہرست میں امریکا بدستور اول نمبر پر ہے۔ امریکا میں رہنے والے ارب پتی افراد کی تعداد 724 ہے۔ اسی فہرست میں ابھرتی ہوئی معاشی طاقت چین دوسرے نمبر پر ہے۔گزشتہ سال امریکا میں 614 اور چین میں 456 ارب پتی افراد تھے جو کہ ایک واضح فرق تھا لیکن ایک سال کے عرصے میں ہی چین میں ارب پتی افراد کی تعداد بڑھ کر 698 ہوگئی جس میں 71 کا تعلق ہانگ کانگ اور 1 کا تعلق مکا سے ہے۔جغرافیائی لحاظ سے دیکھا جائے تو صرف ایشیا پیسیفک خطے میں 1149 ارب پتی ہیں جن کی دولت 4 کھرب 70 ارب ڈالر ہے جب کہ صرف امریکی ارب پتی افراد کی مجموعی دولت 4 کھرب 40 ارب ڈالر ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…