جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

اسلام آباد میں آج رات 12 بجے تمام بس اڈے بند کرنے کا اعلان

datetime 9  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پی کے تحت آج رات 12بجے تمام بس اڈے بند کر دئیے جائیں گے۔حمزہ شفقات کے مطابق کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہ شہر میں داخل ہو سکے گی اور نہ باہر جا سکے گی، پابندی اتوار کی رات بارہ بجے تک رہے گی۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق یہ پابندی گڈز ٹرانسپورٹ پر نافذ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پابندی اتوار کی رات 12بجے تک رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پابندی گڈز ٹرانسپورٹ پر نافذ نہیں ہو گی۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 105افراد چل بسے ،5312نئے کیسز سامنے آگئے ،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 312 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 105 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2 ہزار 390 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 اعشاریہ 66 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 229 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار 829 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 948 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 6 لاکھ 39 ہزار 825 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 69 ہزار 811 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 116 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 6 لاکھ 25 ہزار 789 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 67 ہزار 970 ہو چکی ہے، کْل اموات 4 ہزار 521 ہو گئیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 43 ہزار 295 مریض سامنے آئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6 ہزار 851 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 96 ہزار 128 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 2 ہزار 553 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 64 ہزار 173 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 597 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 20 ہزار 97 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 213 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 14 ہزار 69 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 391 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 97 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…