جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

معروف بھارتی اداکار کا اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان‎

datetime 9  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کے اداکار و ماڈل ثاقب خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ شوبز کو چھوڑ کر دین کا راستہ اختیار کرنے جا رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس حوالے سے ایک تحریر لکھی ہے

اور کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ آج کی میری پوسٹ میرے شوبز چھوڑنے سے متعلق اعلان پر مبنی ہے۔ اب میں آئندہ ماڈلنگ اور اداکاری نہیں کروں گا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس وقت بھی شوبز کا بہت کام ہے اور بہت سی آفرز بھی موجود ہیں لیکن اس میں اللہ کی مرضی نہیں ہے یقیناً اس نے میرے لیے بہت بہتر سوچا ہو گا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔شوبز کی دنیا کو خیر آباد کہنے کے ایک ماہ بعد ثنا خان نے ایک عالم دین سے شادی کر لی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…