اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

ولادی میر پیوٹن نے 2036ء تک صدر رہنے کے قانون پر دستخط کر دیے

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک ایسے قانون پر دستخط کردیئے ہیں جس سے انہیں مزید دو بار صدر کا انتخاب لڑنے کی اجازت مل گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں ہونے والی نئی قانون سازی کے تحت 22 برسوں سے ملک پر حکمرانی کرنے والے صدر ولادیمیر پوٹن مزید دو بار صدارتی

الیکشن لڑنے کے اہل ہوں گے۔اس قانون میں مزید دو بار صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت سے روسی صدر پوٹن کے 2036 تک صدر کے عہدے پر براجمان رہنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ولادیمیر پوٹن کی موجودہ دور صدارت کی مدت 2024 میں ختم ہو رہی ہے۔1999 سے تاحال ولا دیمیر پوٹن دو بار صدر اور دو بار وزیراعظم منتخب ہوچکے ہیں یعنی بیسویں صدی میں روس پر مکمل حکمرانی انہی کی رہی ہے جب کہ گزشتہ برس تاحیات صدر رہنے کے لیے ریفرنڈم کرایا تھا۔گزشتہ برس یکم جولائی کو ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں 73 فیصد سے زائد کامیابی پر 67 سالہ صدر پوٹن کے 2036 تک ملک کا صدر رہنے کی عوامی اجازت حاصل ہوگئی تھی جو اب باقاعدہ ایک قانون بن گیا۔واضح رہے کہ سوویت یونین کے ڈکٹیٹر جوزف اسٹالن بھی 1927 سے 1953 (26 سال) تک بلا شرکت غیرے حکمراں رہے اور لگتا ہے اب یہ ریکارڈ پوٹن توڑ دیں گے جنہیں مسلسل حکمرانی کرتے ہوئے 22 سال ہوچکے ہیں۔  ولادیمیر پوٹن نے ایک ایسے قانون پر دستخط کردیئے ہیں جس سے انہیں مزید دو بار صدر کا انتخاب لڑنے کی اجازت مل گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں ہونے والی نئی قانون سازی کے تحت 22 برسوں سے ملک پر حکمرانی کرنے والے صدر ولادیمیر پوٹن مزید دو بار صدارتی الیکشن لڑنے کے اہل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…