تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش گرمی سے نڈھا ل شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی

5  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں

میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا ہے۔دریں اثنارمضان المبارک کے دوران کراچی میں 2 ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی گئی، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے موسمی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے جواد میمن نے کہا کہ اس وقت ہائی پریشر سسٹم بحیرہ عرب میں موجود ہے اور یہ سسٹم عمان کی جانب سے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے یہ سسٹم آگے بڑھے گا، اس سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ عموما کراچی میں مارچ کا موسم اتنا شدید نہیں ہوتا ہے، تاہم اس سال گرمیوں کی شروعات سخت اور جلدی ہوئی ہیں۔ کراچی میں آج کل راتیں بھی گرم ہوگئی ہیں۔ شمالی ہوائیں آنے سے ممکن ہے کہ خشک موسم آئے تاہم فی الحال کراچی میں گرمی برقرار رہے گی۔درجہ حرارت سے متعلق ان کا مزید کہنا تھا کہ فیئل لائک اور اصل درجہ حرارت میں زیادہ فرق نہیں ہوگا۔ کراچی میں ہیٹ ویو کا آغاز ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…