مکہ مکرمہ(آن لائن)سعودی حکام نے مسجد الحرام کی پہلی منزل سے ایک مسلح شخص کو گرفتار کرلیا ہے جو ہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی کررہا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہیکہ حرم سکیورٹی فورس نے30 مارچ 2021ئ منگل کو ایک شخص مسجدالحرام کی پہلی منزل پر عصر کے بعد
گھومتے ہوئے اور دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھا تھا- وہ تیزدارآلے سے مسلح تھا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ حرم سکیورٹی فورس نے فوری اقدام کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔