ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

چینی کے بعد آٹا بحران نے سر اٹھانا شروع کردیا

datetime 31  مارچ‬‮  2021 |

لاہور، کراچی (آن لائن، این این آئی ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چینی بحران کے بعد آٹے کے بحران نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔ جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں 10 کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلا نایاب ہو کر رہ گیا ہے۔ اس سلسلے میں فلور ملز مالکان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3روز سے شہر کی فلور ملوں سے آٹے کی

عدم سپلائی کے باعث آٹا دکانوں سے نایاب ہوگیا ہے۔ تاہم آٹے کی قلت آئندہ چند روز میں ختم ہو جائے گی۔دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں شوگر ڈیلرز کی ہڑتال دسویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ جس کے باعث شہر کے عام بازاروں میں چینی کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔ چینی مافیا نے سٹاک میں دستیاب چینی 105 روپے کلو کے حساب سے بلیک میں فروخت کرنا شروع کردی ہے جبکہ دوسری طرف لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے عام بازاروں میں چینی سپلائی کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ شہریوں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ محض ان کے سرکاری کاغذوں تک محدود ہیں۔ علاوہ ازیں بابرکت ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مشروبات، خشک دودھ، شیمپو اور دیگر اشیا مہنگی کردی گئی ہیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج سے قبل شیمپو 10 سے 20 روپے، مشروبات 5 سے 10روپے، مختلف برانڈز کے ٹی وائٹنرز 21 سے 31روپے، خشک دودھ 50سے 100روپئے، ٹوتھ پیسٹ 15روپے، جوتوں کی پالش 10 اور سویاں 8 روپے تک مہنگی کردی گئی ہیں۔ پریشان حال صارفین کا کہنا ہے کہ جب بھی آئیں کچھ نہ کچھ مہنگا ہو جاتا ہے ، حکومت رمضان پیکیج کا فوری نفاذ کرے ۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…