جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بینظیر شیر کی بچی ،کبھی میدان نہیں چھوڑا، شریف خاندان والے کبھی جدہ تو کبھی لندن بھاگتے ہیں، حسن نثار کھل کر بول پڑے

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے لاہور کے ایک خاندان کے سلیکٹڈ ہونے کی تاریخی حقیقت بیان کی ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے تاریخ کے بجائے جنرل ضیا الحق کے ہاتھوں مرنا پسند کیا۔

بھٹو سوچتا تھا جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے، یہ جان تو آنی جانی ہے اس جان کی کوئی بات نہیں، شریف خاندان والے کبھی جدہ تو کبھی لندن بھاگتے ہیں۔بینظیر بھٹو نے اپنے قتل سے پہلے اس کا اعلان کردیا تھا لیکن اس شیر کی بچی نے میدان نہیں چھوڑا، بینظیر بھٹو کے دادا سرشاہنواز بھٹو جونا گڑھ کے دیوان تھے، تقسیم برصغیر کے وقت انہوں نے اپنے اہلخانہ خاص طور پر خواتین میں زہر تقسیم کیا کہ اگر خدانخواستہ کوئی اونچ نیچ ہوجائے تو سب خواتین زہر کھالیں۔نواز شریف کا تقریباً پورا خاندان باہر ہے ، پاکستان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سیاست کی قیمت ادا کررہے ہیں، ن لیگ والے تاجر ہیں یہ ٹیپو سلطان پر تو ہنستے ہوں گے جو کہتا تھا کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سال کی زندگی سے بہتر ہے۔نیب کی طرف سے مریم نواز کی پیشی ملتوی کرنے پر حسن نثار نے کہا کہ شریف خاندان سرکاری عہدیداروں کو ذاتی ملازموں کی طرح استعمال کرتا رہا ہے، نیب کے باہر رینجرز کھڑی ہوں تو دیکھتے ہیں کون وہاں جاکر پرتشدد احتجاج کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…