منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کرونا وائرس میں مبتلا ماں سے بیٹے کی والہانہ محبت نے سب کی آنکھیں نم کر دیں؟ہسپتال انتظامیہ کے افسردہ کر دینے والے انکشافات

datetime 23  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس میں مبتلا والدہ سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی نوجوان اسپتال کی عمارت پر چڑھ کر والدہ کے کمرے کی کھڑکی پر بیٹھ گیا۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ جہاد السویتی نامی فلسطینی نوجوان کو بذات خود رسما سلیما نامی

اپنی والدہ سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی کیونکہ ان میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہیں مغربی کنارے میں ہیبرون میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ملنے کی پابندی کے باوجود جہاد نے اسپتال کی عمارت پر چڑھنے کیلئے پانی کی نالیوں اور کھڑکی کے چھجے کا استعمال کیا تاکہ وہ والدہ کی کھڑکی کی سیفٹی کے پیچھے ان کے ساتھ بیٹھ سکے۔ ان کی والدہ کو خون کا سرطان بھی تھا۔ وہ اپنی والدہ کے افسوسناک انتقال تک ہر روز واپس آیا کرتا تھا۔ اسپتال کے ایک عہدیدار نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنا بیشتر دن وہاں کھڑکی کے باہر سے اپنی والدہ کی حالت دیکھتے ہوئے گزارا کرتا تھا اور نیچے آنے سے پہلے وہ تسلی کرلیا کرتا تھا کہ اس کی والدہ سوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جہاد اس خاتون کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا اور اس کے والد کا 15 سال پہلے انتقال ہوگیا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…