اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

وفاقی وزیر زرتاج گل کی لائیو پروگرام میں طبیعت بگڑ گئی پروگرام ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں ، اینکر کو ایمرجنسی بریک لینا پڑ گئی

datetime 23  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)نجی ٹی وی پروگرام میں پی ٹی آئی کی خاتون رہنما اور وفاقی وزیرزرتاج گل کو مریم نواز کی نیب کورٹ پیشی کے حوالے سے گفتگو کرنے کے لیے دعوت دی گئی تھی۔ پروگرام میں کورونا کی حالیہ لہر اور نیب کے موضوع پر گفتگو کی جا رہی تھی کہ وفاقی وزیر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔پروگرام میں

ن لیگ کے راہنما ڈاکٹر طارق فضل بھی شریک گفتگو تھے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں کرونا کی بڑھتی لہر پر وفاقی وزیر زرتاج گل نے بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اپنے تئیں کوشش کررہی ہے اور لاک ڈائون میں بھی مزید سختیاں کی جا رہی ہیں تاہم یہ لوگوں کی اپنی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ احتیاط کریں۔جبکہ مریم نواز کی نیب پیشی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے بھی نیب پر جتھے لے جا کر چڑھائی کی تھی اور اب بھی وہ کچھ ایسا ہی کرنے جا رہی ہیں تاہم نیب آزاد اور خود مختار ہے اور وہ احتساب کا عمل جاری رکھے گا۔اسی موضوع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری گفتگو کر رہے تھے تو زرتاج گل نے درمیان میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے جس پر پروگرام کے اینکر عمران خان نے انہیں کہا کہ محترمہ آپ کیا کہنا چاہ رہی ہیں۔جس پر لائیو پروگرام میں زرتاج گل نے کہا کہ مجھے سخت ترین میگرین اسٹارٹ ہو گئی ہے اور میں آپ کے پروگرام میں مزید نہیں بات کر

سکتی ،ہو سکتا ہے تو مجھے اجازت دیجیے۔جس پر پروگرام اینکر عمران خان نے کہا کہ آپ آرام کریں اور اگر آپ کی طبیعت سنبھل جائے تو دوبارہ پروگرام میں شرکت کر لیجیے گا۔اس کے بعد عمران خان نے نے کہا کہ وفاقی وزیر کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں پروگرام سے جاناپڑ

گیا ہے لہذا ہم بریک لے لیتے ہیں اور ا سکے بعد کوشش کرتے ہیں کہ کسی اور حکومتی ترجمان کو پروگرام میں دعوت دے سکیں۔تاہم بریک کے بعد وفاقی وزیر فواد چودھری نے پروگرام میں شرکت کی۔دوسری جانب کورونا وبا نے مزید 72 افراد کی جان لے لی ہے جب کہ ملک بھر میں

مزید 3270 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے گزشتہ روز 39 ہزار 742 ٹیسٹ کئے گئے ، اس طرح اب تک ملک میں اس وبا کی تشخیص کے لیے کئے گئے ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 98 لاکھ 57 ہزار 233 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 ہزار 270 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا کی تیسری لہر نے پنجاب اور اسلام آباد کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ پنجاب میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے

مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 464، پنجاب میں 2 لاکھ 969، خیبر پختونخوا 80 ہزار 519،بلوچستان 19 ہزار 347، اسلام آباد میں 52 ہزار 676، آزاد کشمیر میں 11 ہزار 792 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 974 ہوچکی ہے۔کورونا نے ملک میں مزید 72 افراد

کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے ہیں، جس کے بعد اس وبا سے ملک میں 13 ہزار 935 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔کورونا سے سب سے زیادہ جانی نقصان پنجاب میں ہوا ہے جہاں 6 ہزار 39 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں،اس کے علاوہ سندھ میں 4 ہزار 479،

خیبر پختونخوا 2 ہزار 225، اسلام آباد میں 548، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 338 افراد اس وائرس کی زد میں آکر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 733 مریضوں نے اس وبا کو شکست دے دی ہے، اس کے بعد اب اس وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 271 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 535 ہے جن میں سے 2 ہزار 485 کی حالت تشویشناک ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…