بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

مریم نواز 26مارچ کو نیب میں پیش ہونگی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے بڑ ااعلان کردیا

datetime 21  مارچ‬‮  2021 |

لاہور ( آ ن لائن )مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ آمریت کے دور میں ترقی ہوتی تو دنیا بھر میں یہی نظام ہوتا۔ جو پی ڈی ایم کی ٹرین میں نہیں بیٹھے گا وہ پچھتائے گا۔ لاہور میں یوتھ ونگ کنونشن کے

انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والی نہیں وہ دلیرباپ کی بیٹی ہے ،26 مارچ کو نیب میں پیش ہوں گی۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ نیب سیاسی انتقام کا ادارہ ہے، مریم سے ذاتی عناد کی بنیاد پر سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا کلچر اچھا نہیں ہے یہ کلچر پہلے پی ٹی آئی نے متعارف کرایا تھا ، نوجوان پی ڈی ایم کے دھرنے میں 3 ماہ بیٹھیں گے اور عید الاضحیٰ بھی ڈی چوک اسلام آباد میں منائیں گے، جو پی ڈی ایم کی ٹرین میں نہیں بیٹھے گا وہ پچھتائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…