بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کی گزشتہ روز کیا مصروفیات رہیں اور طبیعت میں خرابی کب محسوس ہوئی ؟ تفصیلات آ گئیں ، وزیر اعظم آفس میں کھلبلی مچ گئی

datetime 20  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے دو دن قبل ویکسین بھی لگوائی تھی تاہم گزشتہ روز انہوں نے نوشہرہ کا دورہ کیا اور مالاکنڈ میں تقریب سے خطاب بھی کیا تھا ، مالاکنڈ سے واپسی پر عمران خان کی طبیعت میں نازسازی ظاہر ہوئی جس پر وہ وزیراعظم ہائوس

جانے کی بجائے سیدھے بنی گالہ چلے گئے اور وہ وہیں سے امور حکومت چلا رہے تھے ، دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر نہ اختیارکرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغازکر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد غیرمعمولی طورپر بڑھ گئی ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں 747 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کورونا کیسز بڑھنے کے باعث ہر ہفتہ اور اتوار کی شب اسلام آباد میں ریستورانوں کے اندر اور باہر دونوں ہی صورتوں میں کھانے پر پابندی ہو گی اور صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر سے رات10 بجے سے ہوٹلز میں آؤٹ ڈور کھانوں کی اجازت نہیں دی ہوگی۔علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل ہفتہ کو بھی جاری رہا ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ضعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں اب تک 44 ہزار 726

افراد ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ افراد میں ہیلتھ کئیر ورکرز کے ساتھ بزرگ افراد بھی شامل ہیں۔ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر25 ہزار 68 ہیلتھ ورکرز اور سینئر سیٹیزن کی ویکسینیشن ہو چکی ہے، ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ افراد میں سے 74 فی صد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…