جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، انسٹاگرام فیس بک میسنجر سروسز متاثر رہنے کے بعد بحال سروسز ڈائون رہنے کی وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 20  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک میسنجر کی سروسز متاثر ہوئیں تاہم ایک گھنٹے بعد متاثر رہنے والی سروسز بحال ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تینوں ایپس فیس بک کمپنی کی ملکیت ہیں اور ان کی ٹیکنالوجی بھی مشترکہ ہے۔فیس بک انکارپوریشن نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کی سروسز کئی

مسائل کی وجہ سے متاثر ہوئیں۔فیس بک کے گیمنگ یونٹ نے ٹوئٹ میں کہا کہ متعدد ٹیمیں سروس کی بحالی پر کام کر تی رہیں ۔واٹس ایپ کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی کہ انتظار کا شکریہ، یہ طویل 45 منٹ تھے لیکن ہم واپس آگئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا بھر کے صارفین کیلئے واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر کی سروسز ایک گھنٹے سے کم وقت کے لیے متاثر رہیں جس کے بعد صارفین نے کہا کہ ان کے پاس سروسز معمول کے مطابق کام کر نا شروع کر دیا قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ سروسز متاثر ہونے کے باعث واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر کے صارفین کو میسج بھیجنے اور موصول ہونے میں مشکلات کا سامنا رہا۔اسی طرح انسٹاگرام کی سروس بھی متاثر ہوئی اور صارفین کو 5xx Server Error کا سامنا کرنا پڑا۔ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر چند منٹوں میں ہی ہزاروں افراد نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کا بتایا۔ویب سائٹ کے مطابق 12 لاکھ سے زائد صارفین نے انسٹاگرام کی سروس متاثر ہونے

کا بتایا جبکہ 23 ہزار سے زائد افراد نے واٹس ایپ سروس متاثر ہونے کی شکایت کی۔ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے کہا کہ عالمی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے سروس متاثر ہوئی، تاہم نصف گھنٹے بعد ہی متعدد واٹس ایپ صارفین نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اب وہ میسج بھیج پارہے ہیں۔

تقریباً ایک گھنٹے بعد انسٹاگرام کی سروس بھی بحال ہوگئی۔ڈاؤن ڈیٹیکٹر صارفین کی جانب سے ایرر رپورٹس سمیت مختلف ذرائع سے حاصل اسٹیٹس رپورٹس کی بنا پر سروس کو ٹریک کرتا ہے۔پاکستان میں کئی سیاستدانوں اور شخصیات نے ٹوئٹر پر واٹس ایپ سروس متاثر ہونے کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ واٹس ایپ کو کیا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…