جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

قربانی والی عید سے پہلے پی ٹی آئی کی قربانی کرینگے رانا ثنا اللہ نے مریم نواز کی نیب میں پیشی سے متعلق بڑا اعلان کردیا

datetime 20  مارچ‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قربانی والی عید سے پہلے پی ٹی آئی کی قربانی کریں گے،عدالتوں سے انصاف تب ملے گا جب یہ آزاد ہوں، ججوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اداروں پر حملہ کیا، یہ الیکشن کمیشن

پر حملہ آور ہوئے، اس ماحول میں کوئی اور راستہ نہیں کہ اس غیر آئینی ٹولے کے خلاف جدوجہد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ ملتوی ہونے پر حکمرانوں کی خوشی دیکھ کر حیرانگی ہوئی، جب انہوں نے خوشی منائی تو لگ رہا تھا کہ ان کی نیند حرام ہو چکی تھی، ایسا لگتا تھا یہ کسی چھری کے نیچے تھے،لانگ مارچ کا التوا ء غلط ہوا اسے جاری رکھا جانا چاہیے تھا، پی ڈی ایم کا دوبارہ اجلاس ہو گا تو کسی نتیجے پر ضرور پہنچیں گے، قربانی والی عید سے پہلے ان کی قربانی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ استعفوں کے اعتراض پر بیٹھ کر بات کی جانی چاہیے تھی ،پیپلز پارٹی پہلے بھی استعفوں کے حق میں نہیں تھی ،خیال یہ تھا کہ وہ سندھ حکومت کی وجہ سے استعفے نہیں دے رہے ،قومی اسمبلی سے استعفے پہلے دینے کی تجویز پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہی رکھی گئی ،امید ہے پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں بہتر فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ مریم

نواز کی گزشتہ پیشی پر پہلے پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کیا گیا،نیب ہنگامہ آرائی کا مقدمہ بے بنیاد تھا ،اس میں حکومت ملوث تھی ،ابھی مریم نواز کا نیب کے سامنے پیش ہونے بارے پارٹی کی جانب سے فیصلہ نہیں ہوا۔علاوہ ازیں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت سنجیدہ ہے تو اسے اپوزیشن سے بات کرنی چاہیے تاہم زبان کوکنٹرول کرنا چاہیے۔،مریم نواز نے ٹوئٹ میںکسی کو سلیکٹڈ نہیں کہا کہ کوئی بھی اس کاکچھ مطلب لے سکتا ہے، سلیکٹڈ کا متبادل ساتھ ساتھ ہی رکھا جاتا ہے۔

مریم نواز نے ٹویٹ میں براہ راست کسی کا نام نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ ہرسیاسی جماعت بشمول مسلم لیگ (ن)کاسیاست میں موقف تبدیل ہوتا رہتا ہے، ماضی کی باتیں ماضی میں رہنے دیں، حکومت 376 کے ہائوس میں 176 افراد پرمشتمل ہے جبکہ جنہیں یہ چور ڈاکو کہتے ہیں ان کی 160سیٹیں

ہیں اور 16وہ ہیں جنہیں یہ بے ضمیر کہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضمیر فروشوں کا ووٹ لینے والا بھی ضمیرفروش ہے، پی ٹی آئی اس ملک کے مفاد کیخلاف ہے،عمران خان کی باتیں بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں، پی ٹی آئی تمام سیاسی جماعتوں کی گند گی کا مجموعہ ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت سے مذاکرات ملک کے مفاد میں نہیں ہیں، وقت کے ساتھ سیاست بدلتی ہے،ہر چیز میں مفاد نہیں ہوتا تاہم حکومت سنجیدہ ہے تو اسے اپوزیشن سے بات کرنی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…