جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

صرف 10منٹ میں ہاتھ پائوں کو نرم و ملائم اور گورا بنائیں 

datetime 16  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اکثر لوگ اپنے چہرے کے حسن و خوبصورتی کیلئے تو کئی کئی گھنٹے صرف کر دیتے ہیں لیکن ہاتھوں اور پیروں کی طرف ان کی توجہ نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ جس کا نتیجہ ہاتھوں اور پیروں کا پھٹنا‘ ایڑیوں کا زخمی ہونا اور چہرے سے پہلے ہاتھوں پر جھریاں پڑنے کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔ کچھ ایسا آسان طریقے درج ہیں جن سے آپ اپنے ہاتھ پائوں کا

خوبصورت بنا سکتے ہیں ۔ (1)ایک بالکل آسان اور سادہ طریقہ تو یہ ہے کہ لیموں جو ہر گھر میں استعمال ہوتا ہے، اس کے چھلکوں کو روزانہ بازؤں اور کہنیوں پرملیں‘ یہ عمل آپ فون کرتے ہوئے یا اخبارات پڑھتے بھی کر سکتی ہیں اور اس کا اثر چند دنوں میں ہی نمایاں طور پر محسوس ہوتا ہے (2) ابٹن میں تھوڑا سا دودھ یا پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اسے اپنے بازوؤں اور کہنیوں پر اچھی طرح ملیں۔ خشک ہو جائےتو رگڑ رگڑ کر اتار لیں۔ اس طریقہ سے نہ صرف بازؤں کا کالا پن ختم ہو گا بلکہ ان کا فالتو رواں بھی ختم ہو جائے گا۔ 3-کہنیوں کو گورا کرنے کیلئے ایک لیموں کے دو حصے کریں۔ اس پر ایک تولہ نوشادر چھڑک کر کہنیوں پر رگڑیں جب نوشادر اچھی طرح جذب ہو جائے تو دونوں کہنیوں پر آدھے گھنٹے تک لیموں کا پانی آہستہ آہستہ رگڑیں۔ ہفتہ میں چار بار یہ عمل کرنے سے کہنیاں بالکل صاف ہو جائیں گی۔ ہاتھوں اور پیروں کی سیاہ انگلیاں اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کے ہاتھ اور پیر تو صاف ہوتے ہیں لیکن ان کی انگلیاں اور جوڑ کالے اور کھردرے ہوتے ہیں جو دیکھنے میں برے معلوم ہوتے ہیں۔اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ انگلیوں پر ہلکا ہلکا رواں ہوتا ہےجو ان حصوں کو باقی ہاتھ کی بہ نسبت کالا ظاہر کرتا ہے‘ اس لیے سب سے پہلے تو وہ رواں صاف کریں۔ اس کے علاوہ 1- آدھا کپ دودھ‘ ایک بڑا چمچہ عرق گلاب اور چند قطرے لیموں کا رس ملا کر ہاتھوں کی مالش کریں۔ چند دنوں میں سیاہ انگلیوں میں نمایاں فرق پڑیگا۔ 2- کچا دودھ‘ ہلدی اور بیسن کو باہم ملا کر پیسٹ بنا لیں اس پیسٹ کو اچھی طرح ہاتھوں اور پیروں پر ملیں۔ یہ عمل بھی سیاہی دور کرنے کیلئے مفید ہے۔ خشک اور کھردرے ہاتھ صابن میں پائے جانے والے ڈیٹرجنٹس اور نمکیات وغیرہ ہاتھوں کی جلد خشک کر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ پانی کے زیادہ استعمال سے بھی ہاتھ‘ پیر سخت اور کھردرے ہو جاتے ہیں،جن پر مناسب توجہ نہ دی

جائے تو یہ آپ کے حسن کو گہنا دیتے ہیں۔ 1-ہاتھوں کو ملائم رکھنے کیلئے چار چمچ عرق گلاب‘ دو چمچ گلیسرین اور ایک چمچ لیموں کا رس ملا کر کسی بوتل میں بھر لیں اور بوتل کو باتھ روم اور کچن میں رکھ دیں۔ برتن یا کپڑے دھونے کے بعد اچھی طرح ہاتھ خشک کرکے یہ محلول اچھی طرح لگائیں۔ ہاتھوں کو نرم کرنے کا یہ بہت بہترین طریقہ ہے۔ 2- ایڑیوں اور تلوؤں کی جلد بہت موٹی ہوتی ہے‘

اس لیے جسم میں قدرتی طور پر بننے والا تیل جلد کے اس حصے کو ملائم رکھنے میں ناکام رہتا ہے‘ لہٰذا باہر سے چکنائی لگانے کی ضرورت ہوتی ہے‘ اس کیلئے دو چمچے پسی ہوئی ہلدی اور تین چمچے سرسوں کا تیل ملا کر گاڑھا لیپ بنا لیں۔ رات کو اچھی طرح پاؤں دھو کر خشک کرنے کے بعد یہ لیپ پورے پاؤں پر لگا کر جرابیں پہن لیں۔ اس عمل کو روزانہ اس وقت تک دہرائیں جب تک ایڑیاں ٹھیک نہ ہو جائیں۔ ٹھیک ہونے کے بعد بھی کبھی بھی یہ عمل دہرائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…