جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

ہفتے میں ایک مرتبہ دوڑ لگانا قبل از موت سے بچاتا ہے ماہرین کا تحقیق میں اہم  انکشاف

datetime 15  مارچ‬‮  2021 |

لندن (این این آئی)حالیہ تحقیق نے بعد یہ بات ثابت کی ہے کہ ہفتے میں ایک مرتبہ 50 منٹ کی دوڑ انسان کو قبل از موت سے بچا سکتی ہے۔میلبرون کی وکٹوریہ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 14 تحقیق کی معلومات کو اکٹھا کیا گیا جس میں 23 لاکھ سے زائد لوگ شامل تھے۔تحقیق کے بعد

ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ دوڑ صحت کیلئے بے حد مفید ہے اور یہ انسان کے قبل از وقت مرنے کے امکانات یا خطرات کو 27 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔ماہرین نے بتایا کہ کے دوڑ لگانے سے دل کی بیماریوں کے خطرات 30 سے 32 فیصد تک کم ہوسکتے ہیں کیونکہ دوڑ کا تعلق براہ راست دل کی بیماریوں سے بھی ہے۔نیشنل ہیلتھ سروس نے تجویز کی ہے کہ ایک بالغ انسان کو ہفتے میں کم سے کم 75 منٹ تیز ورزش کرنی چاہیے جس میں دوڑ اور تیراکی شامل ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 10 منٹ کی ہلکی پھلکی چہل قدمی کرنا بھی صحت کے لیے معاون ثابت ہوسکتا ہے۔برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والے مقالے کے مطابق ہفتے میں کْل 50 منٹ کی دوڑ جس کی رفتار فی گھنٹہ 6 میل (آٹھ کلومیٹر) ہو، صحت کے لیے بے حد فائدے مند اور لمبی عمر کے لیے بھی معاون ہے۔ماہرین کے مطابق بالکل بھی چہل قدمی نہ کرنے سے بہتر ہے کہ آپ کم چہل قدمی کریں جب کہ تیز دوڑنے سے قبل از وقت موت کے خطرات کم

ہوتے ہیں کیونکہ یہ وزن کم رکھنے، خون میں چربی (لپڈ) کو کم کرنے اور جسم میں اچھے کولیسٹرول میں اضافے کے باعث بنتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابھی اس تحقیق کا حتمی فیصلہ مرتب نہیں کیا گیا ہے کیونکہ یہ تحقیق بہت بڑے پیمانے پر نہیں کی گئی۔ماہرین کے مطابق یہ ہر کسی

کے لیے معاون ثابت نہیں ہوسکتا کیونکہ ڈاکٹرز مختلف لوگوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے ہی انہیں اْسی طرح کی ورزش کی تجویز کرتے ہیں البتہ معتدل مقدار میں ورزش کرنا وزن کو مستحکم رکھتا ہے جب کہ ورزش کرنے سے جسم اور دماغ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…