منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

معمولی آپریشن کیلئے 20 ادویات کا ہزاروں روپے کا نسخہادویات کی فہرست مریضہ کو تھما دی گئی، لواحقین کا احتجاج

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرآباد(آن لائن)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انگلی کی “چنڈی” کے معمولی آپریشن کے لئے 20 ادویات کا نسخہ۔ادویات کی مالیت 7ہزار روپے ۔ادویات کی فہرست مریضہ کو تھما دی گئی۔مذکورہ نسخہ بڑے آپریشن کی ضرورت سے بھی زیادہ ہے۔مریضہ کے لواحقین کا احتجاج ۔

میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے انکوائری کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق موضع ڈھونیکی کی رہائشی 25سالہ سکینہ بی بی دختر محمد بشیر ہاتھ کی انگلی میں ” چنڈی” کے معمولی آپریشن کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میںلائی گئی ۔سرجن ڈاکٹر نے مریضہ کو داخل کرلیا۔ او پی ڈی میںآپریشن تھیٹر اسسٹنٹ نے اگلے روز آپریشن کے لئے 20ادویات کہ فہرست تھما دی اور بازار سے خریدنے ہدائت کی۔مریضہ کے عزیز نثار احمد نے ادویات بازار سے خریدکر او ٹی کے حوالے کر دیں جن کی مالیت 6800 روپے تھی۔انگلی کی “چنڈی”کے آپریشن کے ایک بلیڈ اور پٹی سمیت ایک دو ادویات کی ضرورت ہو تی ہے جو عام طور پر آپریشن تھیٹر میں پہلے ہی موجود ہو تی ہیں۔آپریشن تھیڑ کے اسسٹنٹ نے جو ادویات منگوائیں وہ کسی بھی بڑے آپریشن کی ضرورت سے  زائد ہیں۔ادویات کی فہرست میں غیر ضروری ادویات بھی شامل تھی جن میںبے ہوشی کے انجکشن، ٹانکے لگانے کے لئے مختلف قسم دھاگے وغیرہ شامل تھے۔ مریضہ کے لواحقین نے آپریشن تھیٹر کے عملہ کی غیر ذمہ داری پر شدید احتجا ج کیا اور ایک تحریری درخواست معہ ادویات کا نسخہ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کو دے دی ۔ایم ایس نے درخواست کے ادویات کی طویل فہرست دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیا اور ابتدائی معلومات کے بعد مکمل انکوائری کا حکم دے دیا ۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر عمر راٹھور نے کہا کہ جو ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف قانون کے مطابق کار روائی کے جائے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…