اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت نے کینسر کے مریضوں کے لیے مفت دوائی بند کردی

datetime 10  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نے کینسر کے مریضوں کے لیے مفت دوائی بند کردی، حکومت خود پاکستان کے لیے کینسر بن چکی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کینسر کے مریضوں کے لیئے مفت دوائی اس

حکومت نے بند کی جو خود پاکستان کے لیئے کینسر بن چکی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ کینسر کے مفت علاج کے نام پر چندہ خور عناصر نے اقتدار میں آکر کینسر کے مریضوں کے سرکاری علاج کا حق بھی چھین لیا۔دوسری جانب کینسر کے مریضوں نے ادویات کی فراہمی بند ہونے کے خلاف کلمہ چوک پر میٹرو بس ٹریک پر دھرنا دے کر احتجاج کیا، مظاہرین کے دھرنے اور احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس ڈھائی گھنٹے تک معطل رہی۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جارہی تھیں لیکن اب دو ماہ سے ادویات کی فراہمی بند ہے اور اس کی وجوہات بھی نہیں بتائی جارہیں۔ مظاہرین نے کلمہ چوک کے مقام پر میٹروٹریک پر دھرنا دیدیا جس کے باعث مسافربسوں سے نیچے اتر گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا اور دیگر نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ تین سے چار رو ز میں ان کے مطالبا ت تسلیم کرتے ہوئے ادویات بحال کر دی جائیں گی، مظاہرین کی جانب سے احتجاج ختم ہونے کے بعد میٹرو بس سروس کو دوبارہ بحال کر دیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کینسر کے مریضوں کے لیئے مفت دوائی اس حکومت نے بند کی جو خود پاکستان کے لیئے کینسر بن چکی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ کینسر کے مفت علاج کے نام پر چندہ خور عناصر نے اقتدار میں آکر کینسر کے مریضوں کے سرکاری علاج کا حق بھی چھین لیا

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…