جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے مہنگائی کے خلاف اعلان جہاد کر دیا

datetime 7  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف اعلان جہاد کر دیا ہے ،یقین دلاتا ہوں مہنگائی سے چھٹکارا دلائیں گے ،عمران خان نے ہمیشہ اخلاقیات پر مبنی سیاست کی ہے،ایوان نے پہلے سے زیادہ وزیرا عظم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ،لانگ مارچ میں کسی قسم

کی کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی جائے گی ،پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ،الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کے آزادانہ کام پر یقین رکھتے ہیں ،ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں ،پی ڈی ایم کے ساتھ وہ قوتیں ہیں جنہوں نے اخلاقیات کو تباہ کیا،پی ڈی ایم نے ہمیشہ سیاست میں رشوت اور پیسے کا استعمال کیا اور پیسے کے زور پر سیاست میں آنے والوں نے ملک کو تباہ کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ اخلاقیات پر مبنی سیاست کی ہے،عددی اعتبار سے ایوان نے پہلے سے بھی زیادہ وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،دھونس اور دھاندلی کی سیاست کرنیوالوں کے نظریے کو شکست دینگے،پیسے کے زور پر سیاست میں آنیوالوں کے باعث ملک معاشی طور پر مفلوج ہوا،پیسے کے زور پر آنیوالے کبھی عوامی مفادات کا تحفظ نہیں کرتے،تحریک انصاف سینیٹ میں بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے،اخلاقیات کی سیاست سے وزیراعظم کی توقیر اور احترام میں اضافہ ہوا ہے،نظریاتی سیاست کے باعث چاروں صوبوں میں تحریک انصاف کی نمائندگی ہے،کیا ووٹ کو ضائع کرنے کی ترغیب جمہوریت کا فروغ ہے،ملک کو دیوالیہ کرنیوالوں کا پیچھا کریں گے،وزیراعظم عمران خان نے سیاست میں

شفافیت کیلئے عملی اقدامات کیے،وزیراعظم عمران خان کا اعتماد کا ووٹ تازہ ہوا کا جھونکا ہے،معاشی بہتری کا فائدہ غریب عوام کو پہنچائیں گے،عوام کو مہنگائی کے چنگل سے آزا د کرائیں گے،غریبوں کو صحت کیساتھ ساتھ چھت بھی فراہم کریں گے،پی ڈی ایم کمزور اخلاقی بنیادوں پر کھڑی ہے،عوام نے پی ڈی ایم کے نظریے کو شکست

دی ہے،وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا ہے،پاکستان کی بہتری کا فیصلہ کن دور شروع ہو چکا ہے،پی ڈی ایم جو کوئی جانتا تھا نہ مانتا تھا ، انہوں نے پچاسی کے غیر جماعتی انتخابات سے سیاست شروع کی ،باطل قوتیں پہلے اخلاقیات کو تباہ کرتی ہیں ہیں جیسے پی ڈی ایم ہے،انکی حکومتوں میں صرف معاشی

طور پر ہی نہیں اخلاقی اور سماجی طور پر بھی تباہ ہوا ،پی ڈی ایم نے پارلیمنٹ کو استعمال کیا یہی وجہ کہ ہمیشہ غریب آدمی مشکلات کاٹتا رہا ، انہوں نے چاہے روٹی کپڑا اور مکان ہویا نواز شریف انہوں نے اپنے مفادات کی سیاست کی ،یورپ اور بیرون ممالک جائیدادیں اس کا ثبوت ہے کہ سیاست برائے کاروبار ہے،میرے والد کا شعر

ہے ’’کتنی جانکاہ ہے ضمیر کی موت ‘‘پیپلز پارٹی جو چاروں صوبوں کی زنجیر کیوں ایک صوبہ تک محدود ہوگئی ہے،ن لیگ بھی ایک صوبہ تک رہ گئی اور کیا وجہ کہ ہماری پارٹی چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتی ہے،پی ٹی آئی حکومت کارکردگی کی بنیادپرالیکشن جیت کر آئی ،کل پی ڈی ایم رہنماؤں کے چہرے ہارے اور

جواری کی طرح لٹکے ہوئے تھے ۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ عمران خان نہ دبائو میں آتا ہے نہ کسی سے مرعوب ہوتاہے،جن لوگوں نے اس ملک کو نقصان پہنچایا ہے ہم نے ان لوگوں کوکسی صورت نہیں چھوڑنا ،آنے والے وقت میں معیشت کو مستحکم کردیاہے، کرنٹ اکاونٹ خسارہ کو سیٹ کردیا ہے ، معاشی مسائل بھی حل

کردئیے ہیں ،وزیراعظم کی طرف سے عوام کو یقین دلاتا ہوں معیشت میں بہتری کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائیں گے، اس پر تین مہینے پہلے کام شروع ہوا تھا ، عوام کو مہنگائی سے جو تکلیف پہنچی اس میں آفاقہ آئے گا۔اپوزیشن والے دوبارہ اقتدار میں اسلئے آنا چاہتے ہیں کہ اپنے کیسز ختم کرسکیں اور دوبارہ کاروبار شروع

کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری رانا ثناء اللہ والی زبان بولْ رہے ہیں ،پی ڈی ایم کی تحریک بری طرح ناکام ہوچکی ہے ، جو ایک سیٹ جیتی میں تو اسے جیت بھی نہیں مان سکتا جسکی ویڈیو بھی سامنے ہے ،گیلانی کے فرزند کے کارناموں پر کتنی بات ہوئی ، ہم نے اس کلچر کو بدلنا ہے، کوئی بھی مہذب معاشرہ جس میں اخلاق

پر مبنی سیاست ہوگی تو ملک ترقی کرے گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد آنے کی اجازت دیں گے ، پنجاب میں وزیراعلی کیخلاف عدم اعتماد کی پی ڈی ایم کی کوشش کیلئے ہم تیار ہیں ،ہم ہر جگہ پر پی ڈی ایم کا مقابلہ کریں گے ۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے اور ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن سمیت تمام ادارے آزادانہ کام کریں ۔ملک میں آئین و قانون

کی حکمرانی چاہتے ہیں،شبلی فراز نے کہا کہ حزب اختلاف کے کرپشن کی داستانیں زبان زد عام ہیں اور انہوں نے سیاست کو کاروبار بنا دیا ہے۔ ہم ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو ہم نے نہیں چھوڑنا ہے۔ معیشت کو ہم نے نہ صرف مستحکم کر دیا ہے بلکہ معیشت اور تجارت سے جڑے مسائل بھی حل کر دیے ہیں۔ آنے والے دنوں میں معاشی بہتری کے اثرات سامنے آنا شروع ہوں گے۔ مہنگائی کے خلاف وزیر اعظم نے جہاد کا اعلان کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…