بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے تمام سرکاری مصروفیات ترک کردیں

datetime 4  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے سرکاری مصروفیات ترک کردیں،وزیراعظم نے سینئر پارٹی رہنمائوں اور وزراکو وزیراعظم ہائوس طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج عبدالحفیظ شیخ کی شکست کی وجوہات پر

بریفنگ لیں گے،وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کریں گے،اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں،ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم تحریک کابھی جائزہ لیاجائے گا۔دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس شروع ہوتے ہی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا،اجلاس کے اچانک ملتوی کرنے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا ، ،اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرکے جلد ہی وزیر اعظم کے اعتماد کے لئے بلایا جائیگا۔جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی صدارت میں شروع ہوا تو تلاوت نعت اور قومی ترانہ کے بعد ڈپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ۔اس پر اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کردیا کہ اچانک اجلاس کیوں ملتوی کردیا گیا ہے ۔یہ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر جاری تھا پی پی پی رکن آغا رفیع اللہ نے کھینچ کے رکھ تان کے رکھ بوریا بستر باندھ کے رکھ کی نعرے بازی شروع کردی تاہم ڈپٹی سپیکر کے اعلان کے باعث اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے مشاورت کے بعد اجلاس ملتوی کیا ،وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کیلئے نیا اجلاس بلایا جائیگا، جس کے لئے سمری وزارت پارلیمانی امور صدر مملکت کو بھیجے گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…