جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

حضوراکرم ؐ کی پسندیدہ غذا ’کدو ‘کھانے کاایسا فائدہ جسے دنیا کے بڑے بڑے سائنسدان بھی مان گئے

datetime 2  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نبی کریم حضرت محمد مصطفی ﷺ کھانے میں کھجور اور سبزیوں میں کدو کو بے حد پسند فرمایا کرتے تھے۔ حضرت عا ئشہؓ سے روایت ہے کہ حضورؐ کدو کے موسم میں کدو کی ترکاری کھانے میں بے حد پسند فرماتے تھے۔ یہ ترکاری خشکی کو دور کرنے والی ہے ۔ چوتھی صدی ہجری کے طبی محققین جن میں بوعلی سینا ،موسی بن خالد اور حسین بن اسحق کا

نام سر فہرست ہے ان ما ہرین نے کدو کی افادیت کے بارے میں کہا کہ’’ ہم حیران ہیں کہ اس سبزی کے اتنے زیادہ فائدے ہیں‘‘۔کدو کے چھلکے کوخشک کر کے اسے جلا کر خاکستر کر لیں یہ خاکستر چاقو چھری یا تلوار کے زخموں سے جاری خون کو روکتا ہے اور حیران کن طور پر خون کے بہنے کو بند کر دیتا ہے۔یہ سالن بہت سی بیماریوں میں میں قوت بخش ثابت ہوتا ہے مثال کے طور پر اعصابی توانائی کا مظاہرہ کرنے والے احباب کے لیے نادر شے ہے موسم گرما میں اکثر بچوں کی آنکھیں دْکھنے پر آ جا تی ہیں ،بخار چڑھ جاتا ہے ،چڑچڑاہٹ پیدا ہو جاتی ہے ایسی حالت سے بچنے کے لیے حفظ ما تقدم کے طور پر کدو کا چھلکا حاصل کر کے بچوں کے تالو پر گدی بنا کر رکھیں بعد میں اٹھا دیں چند دن یہ عمل کرنے سے بچے گرمی میں ہر قسم کے ہنگامی اور وبائی امراض سے محفوظ رہتے ہیں کدو کی ڈنڈی داڑہ کے نیچے رکھ کر چبائیں اگر وہ قدرے مٹھاس لیے ہوئے ہو تو کدو نہایت لذیذ ہوگا ، پھیکی ہونے کی صورت میں کدو قدرے مزیدار اور اگر کڑوی ہو تو کدو کڑوا ہو گا کڑوا کدو پیٹ میں ہوا بھر جانے کی حالت میں ڈراپس کا زبردست علاج ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…