واشنگٹن (آن لائن )شمسی توانائی سے چلنے والی ایک ایسی الیکٹرک گاڑی جس کی پہلی کھیپ 24 گھنٹوں کے اندر اندر فروخت ہو گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی ایپٹرا موٹرز کا کہنا ہے کہ تین پہیوں پر چلنے والی گاڑی ایک سو دس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے۔رپورٹ کے مطابق پہلی شمسی
توانائی پر چلنے والی گاڑی کی قیمت چالیس لاکھ ہے۔کمپنی ایپٹرا موٹرز کا کہنا ہے کہ 330 کاروں کو 24 گھنٹوں کے اندر فروخت کیا گیا جب کہ سات ہزار سے زائد آرڈرز بھی بک کیے جاچکے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق شمسی توانائی پر چلنے والی گاڑی الیکٹرک کار کے مقابلے میں چار گنا اور ایک پک اپ ٹرک سے 13 گنا زیادہ موثر ہے۔