جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کی صفوں میں سودے بازی اور پیسوں کی گن گرج ہے، احسن اقبال کا حیرت انگیز دعویٰ

datetime 28  فروری‬‮  2021 |

شکر گڑھ (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا رول ملکی سیاست سے ختم ہونے کی بات درست ہو۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہاکہ ایٹمی ملک

کے عوام کو عمران خان نیازی نے 2 وقت کی روٹی سے محروم کر دیا، ایٹمی طاقت کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور بے روزگاری ہے، یہ پاکستان کی بدنامی اور بے عزتی ہے جو حالات حکومت نے پیدا کر دیئے ہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست راہ پر گامزن تھی، سی پیک بن رہا تھا تاہم یکدم ترقی کرتے ملک کو غربت و بے روز گاری کے حالات سے دوچار کر دیا گیا، وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو نئی بنیاد پر کھڑا کیا جائے، تمام ادارے اپنے دائرے میں رہ کر اپنا اپنا کام کریں، بیورو کریٹ ملک کو اچھی طرح چلائیں تو ملک جنت بن سکتا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں سودے بازی اور پیسوں کی گن گرج ہے، بلوچستان میں 70 کروڑ روپے میں سینٹ کا ٹکٹ بیچا گیا، پی ٹی آئی کے لوگ چیخ رہے ہیں کہ ٹکٹ بیچے گئے، ثابت ہو گیا پی ٹی آئی کرپشن اور مافیاز کی جماعت ہے، پی ڈی ایم کی جاری کردہ سینٹ ٹکٹوں پر کوئی اعتراض نہیں ہوا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا کہ حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، ہماری جنگ اقتدار کی نہیں نظام کی درستگی کی ہے، احتساب کے نام پر انتقام نظام کی ناکامی ہے، ڈسکہ انتخاب پر الیکشن کمیشن نے درست فیصلہ کیا۔شاہد خاقان نے کہا کہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کا رول سب کے سامنے ہے، یوسف گیلانی نے کہا اب تک اسٹیبلشمنٹ کا کردار نطر نہیں آیا، سینٹ الیکشن میں کیا ہوتا ہے سب دیکھ لیں گے، اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا رول ملکی سیاست سے ختم ہونے کی بات درست ہو، یوسف رضا گیلانی بھاری اکثریت سے سینٹر منتخب ہو جائیں گے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…