اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کرکتنی رہ گئی؟ این سی او سی نے اعداد و شمار جاری کرد ئیے

datetime 27  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 21554 رہ گئی ہے جس میں سے  538 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوویڈ کی تشخیص کے لیے 39 ہزار 86 ٹیسٹ کئے گئے ، اس طرح اب تک ملک میں اس مرض کی

تشخیص کے لیے 89 لاکھ 12 ہزار 918 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار 315 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس طرح ملک بھر میں کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 78 ہزار 797 ہو گئی ہے۔ سندھ میں 2 لاکھ 57 ہزار 730، پنجاب میں ایک لاکھ 70 ہزار 817، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار 3، بلوچستان میں 19 ہزار 38، آزاد کشمیر میں 10 ہزار 147، اسلام آباد میں 44 ہزار 106 اور گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے 4 ہزار 956 کیسز سامنے آئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 2 ہزار 13 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ اس طرح اب تک اس وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 406 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 33 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد ملک میں اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی مصدقہ تعداد 12 ہزار 837 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 554 ہے۔ جن میں سے ایک ہزار 538 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…