پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

پنکھے کے سامنے سونا صحت کیلئے کیسا ہے؟ ماہرین صحت نے خبر دار کردیا

datetime 27  فروری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ پنکھے کے سامنے سونے سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔برطانوی ماہرمارک ریڈیک نے تحقیق کے بعد کہاکہ پنکھا اپنے ارد گرد موجود گردوغبار ہوا میں پھیلا دیتا ہے جس کی وجہ سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں

اس لیے پنکھے کے سامنے سونے سے احتراز کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ پنکھے کی وجہ سے کمرے کا درجہ حرارت تبدیل ہوجاتا ہے جس کے صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنکھے کے سامنے زیادہ دیر تک سونے یا بیٹھنے سے الرجی سے جڑے مسائل پیداہونے کا امکان ہے جو مختلف بیماریوں کو جنم دے سکتے ہیں۔ اسی طرح پنکھے کی وجہ سے انسانی جلد بھی مستقل طور پر خشکی کا شکار رہتی ہے۔ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ پنکھے کے سامنے سونے والے افراد سوتے وقت برف اور نمک ملا پانی اپنے پاس رکھا کریں اور کوشش کریں کہ روئی کا بستر استعمال کریں۔اس کے علاوہ ایسے افراد کو چاہیے کہ کھلے کپڑوں کا استعمال کریں، زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور شراب سے مکمل پرہیز کریں۔ سوتے وقت نمکین برف والی چار سے چھ بوتلیں پنکھے کے سامنے رکھ کر سوئیں۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…