پی آئی اے نے وسطی ایشیائی ممالک کیلئے پروازوں میں اضافہ کر دیا

25  فروری‬‮  2021

کراچی(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے نے وسطی ایشیائی ممالک کیلئے پروازوں میں اضافہ کا فیصلہ کیاہے۔پی آئی اے نے پہلے مرحلے میں افغانستان کابل کیلئے اپنی پروازوں میں اضافہ کرتے ہوئے ہفتہ وار

5پروازیں کردی ہیں۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق دوسرے مرحلے میں پی آئی اے افغانستان کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ہفتہ وار 7پروازیں آپریٹ کرے گی۔ پی آئی اے نے آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے 14مارچ سے پروازوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پی آئی اے لاہور سے باکو کیلئے براہ راست ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی۔باکو کیلئے پروازیں شروع کرنے کے لئے مسافروں کو سفری سہولت کے ساتھ پی آئی اے کے زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔پی آئی اے ازبکستان کے شہر تاشقند کیلئے 28مارچ سے اپنا فضائی آپریشن شروع کر رہی ہے۔ لاہور سے تاشقند کیلئے ہفتہ وار 2پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔پی آئی اے نے سمرقند بخارا کیلئے مزید پروازوں کی اجازت طلب کی ہے۔ سمرقند اور بخارا کیلئے مذہبی ،سیاحت کیلئے اپنی فلائٹیں آپریٹ کریگی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…