اسلام آباد (آن لائن) ماڈل ایان علی نے ایک سال کے دوران کراچی اور لاہور ایئرپورٹس سے 44 مرتبہ بیرون ملک سفر کیا تاہم بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنے پہلے ہی سفر کے دوران ہی گرفتار کر لی گئی ۔ ایک رپورٹ اور ایف آئی اے کے ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ایان علی نے 41 مرتبہ کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور 3 مرتبہ لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے سفر کیا ۔ یہ سفر ایمریٹس ایئرلائنز ،تھائی ایئر ، کیتھے پیسفک ، ملائشین ایئرلائنز ، ترکش ایئرلائنز ، سری لنکن ایئرلائنز میں کیا جبکہ ایک ہی سیریل کے 3 مختلف پاسپورٹس استعمال کئے گئے ۔ جبکہ خربرو ماڈل ایان علی نے متعدد اعزازات بھی حاصل کر رکھے ہیں ۔ 2009 میں انہوں نے امریکی قونصلیٹ جنرل میں یوم خواتین کے موقع پر ہونے والے پروگرام میں بہترین خانم ماڈل کا اعزاز ، 2010 میں لکس ایوارڈ میں بہتری ن ابھرتی ہوئی خاتون ماڈل ، 2011 میں پھر لکس ایوارڈ ، 2012 میں لکس اور میڈیا ایوارڈ کے علاوہ بیوٹی ایوارڈز ، مس فوٹو جینک ایوارڈز اور 2014 میں پاکستان میڈیا ایوارڈز میں سال کی خوبصورت بہترین خاتون کا انعام بھی حاصل کر رکھا ہے ۔
ایان علی نے ایک سال کے دوران کراچی اور لاہور ایئرپورٹس سے 44 غیر ملکی سفر کئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تعلیمی اداروں کے ہفتہ وار شیڈول میں تبدیلی کردی گئی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے
-
تعلیمی ادارے ہفتے میں دو دن بند، نیا شیڈول جاری
-
ہفتے میں 3 دن اسکول بند رکھنے کی تجویز، رانا سکندر حیات کا اہم اعلان
-
بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
8 سالہ اسپیشل بچی کو اسکول لینے جانے کے دوران متعدد بار جنسی درندگی کرنے والا رکشہ ڈرائیور ہلاک
-
’سام سنگ‘ کے سستے فون نے سب کو حیران کردیا
-
کون سے ملازمین وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لینے کے اہل نہیں؟ اہم خبر
-
جوان افراد میں کینسر تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم ترین وجہ دریافت
-
پرواز میں خاتون کی نازیبا حرکت، طیارے سے اترتے ہی گرفتار
-
موٹر سائیکل سواروں کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت کا بڑا اعلان
-
ہفتہ وار 3 چھٹیاں؟ دفاتر اور تعلیمی اداروں کے لیے اہم تجویز زیر غور
-
برکس سربراہی اجلاس؛ عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں کے کھانے پیش کرنے پر بھارت میں تنازعہ
-
شادی کی تقریبات بارے نیا حکم نامہ جاری



















































