جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی غالب آگئی  سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

datetime 23  فروری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمسلسل دوسرے روز منگل کو بھی مندی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید161.29پوائنٹس کی کمی سے 45728.75پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ 57.10فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کو5ارب58کروڑ6لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 0.52فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے46085پوائنٹس کی بلندسطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 45659پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا مندی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس161.29پوائنٹس کی کمی سے 45728.75پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 73.64پوائنٹس کی کمی سے 18985.45پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 21.38پوائنٹس کی کمی سے31626.19پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔گذشتہ روز مجموعی طور پر 359کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 205میں کمی اور 19میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرنے کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ82کھرب62ارب61کروڑ56لاکھ روپے سے گھٹ کر82کھرب57ارب3کروڑ50لاکھ روپے ہو گیا ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص59روپے کے اضافے سے 1059روپے اورپریمیم ٹیکس20.96روپے کے اضافے سے 300.46روپے ہوگئی جب کہ سن ریز ٹیکسٹائیل کے حصص 62.88روپے کی کمی سے77.62روپے اورسروس انڈسٹریز21.03روپے کی کمی سے 918.33روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…