جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

’’ 50 سے 60 قیدیوں کا حلیم شیخ پر حملہ ‘‘ مکوں اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 22  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے الزام لگایا ہے کہ قیدیوں نے جیل میں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔نجی ٹی وی کے مطابق جناح اسپتال میں وہیل چیئرمین پر موجود حلیم عادل شیخ نے الزام لگایا کہ 50 سے 60 قیدیوں نے ان پر حملہ کیا اور مکوں اور تھپڑوں سے ان کی کمر پر زخم آ ئے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ

جس پیر پر چوٹیں آئی ہیں، اس میں راڈ ڈلی ہوئی ہے جبکہ جسم کے دیگر اعضاء پر بھی چوٹیں آئیں۔ جیل انتظامیہ مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں دکھا رہی ہے۔قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنمااورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو جیل لائے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیض منظرعام پر آگئی ہے،حلیم عادل کو دیکھتے ہی قیدیوں نے نعرے بازی کی تھی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ حلیم عادل شیخ کو جیل میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، ان کے ہمراہ ایک پولیس افسر اور7اہلکارنظر آ رہے ہیں۔ جیل حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو دیکھتے ہی قیدیوں نے نعرے بازی کی تھی، ملزم حلیم عادل شیخ کو جیل میں بی کلاس سہولیات فراہم کی گئیں۔ دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے جرائم پر شبلی فراز کیوں پردہ پوشی کررہے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے سینیٹر شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز کی باتوں سے لگتا ہے کہ حلیم عادل شیخ دنیا کے معصوم انسان ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، حلیم عادل شیخ کو بچانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے شبلی فراز کو سامنے کیا ہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے کرتوت شاید شبلی فراز کے علم میں نہیں ہیں، حلیم عادل شیخ تحریک انصاف کے ٹائیگر کے روپ میں لینڈ گریبر ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولنگ اسٹیشن پر مسلح افراد کے ساتھ دھاوا بولنے پر موصوف کی گرفتاری ہوئی، شبلی فراز کو چاہیے کہ پریس کانفرنس سے پہلے حلیم عادل شیخ کی حرکتیں ملاحظہ فرمائیں۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ شبلی فراز تحریک انصاف کی عقیدت میں کورچشم ہو کر بیانات دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…