جمعہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2024 

”فوج کابرانہیں چاہتے۔مگر۔۔۔! “”بھائی“ پھر بہت کچھ ”بول“ پڑے

datetime 13  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندنٍ(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے پاکستان چاہیے، فوج ہماری ہے، ہم فوج کوبچاناچاہتے ہیں، ہم فوج کابرانہیں چاہتے، ہم پاک فوج کے ساتھ تھے اورساتھ ہیں، ہم صرف یہی کہہ رہے ہیں کہ انکے خلاف ایکشن لیںجو بے گناہ شہریوں کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں۔ان خیالات کااظہارٍ الطاف حسین نے لال قلعہ گراو¿نڈعزیزآباد میںکارکنان کے ہنگامی اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ٍ الطاف حسین کا یہ خطاب کراچی کے علاوہ حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ، سانگھڑاورٹنڈو الہیار میںبھی بیک وقت سنا گیا۔ اپنے خطاب میںٍ الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ روز رینجرزکے ترجمان کی جانب سے میڈیاکو بیان جاری کیا گیا کہ ایم کیوایم نائن زیروپر چھاپے کے حوالہ سے حقائق کو توڑ مروڑکرپیش کررہی ہے ، عوام کوگمراہ کررہی ہے اور رینجرز کی جانب سے دویا تین دن میں وہائٹ پیپر جاری کیاجائے گا جس میں نائن زیروپر چھاپے کے حوالہ سے تفصیل پیش کی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم ، سچی اورایماندار جماعت ہے جو دھونس ، دھمکی یا چوری چکاری نہیں کرتی اورنہ ہی حقائق کو توڑنا ،مروڑنا ایم کیوایم کی عادت ہے ۔ ٍ الطاف حسین نے کہاکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ایک پروفیشنل فوجی افسر ہیں ، ہمیں آپ سے امید ہے کہ آپ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے منصفانہ فیصلے کریں گے الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم گزشتہ 37 برس سے وسائل کی کمی اور نامساعد حالات کے باوجود دکھی انسانیت کی خدمت کرتی چلی آرہی ہے ، خدمت خلق فاو¿نڈیشن کے تحت غریب بیواو¿ں ، یتیموں ، ناداروں اور طلباءکی مالی امداد کا سلسلہ سال بھر جاری رہتا ہے اور ہرسال رمضان المبارک کے آخر ی عشرے میں سالانہ امدادی پروگرام منعقد کرکے غرباءومساکین میں کروڑوں روپے مالیت کی امدادی اشیاءاور نقد رقوم تقسیم کی جاتی رہی ہیںلیکن اس سال ایم کیوایم کے کارکنوں اورخدمت خلق فاو¿نڈیشن کے رضاکاروںپر زکوٰة ، فطرہ اوردیگرعطیات جمع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،۔انہوںنے کہاکہ مالی مشکلات کے باعث رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا تھاکہ اس سال سالانہ امدادی پروگرام منعقد نہ کیاجائے لیکن میں نے رابطہ کمیٹی اور منتخب نمائندوں سے کہاہے کہ سالانہ امدادی پروگرام گزشتہ 37 برسوں سے جاری ہے ، مالی مشکلات خواہ کتنی بھی شدید کیوں نہ ہوں لیکن سالانہ امدادی پروگرام اس سال بھی ضرورہوگا،کیونکہ اس امدادی پروگرام کی وجہ سے ہزاروں غریب خاندانوں کو عیدکی خوشیاں منانے کا موقع مل جاتا ہے ۔ الطاف حسین نے تمام حق پرست سینیٹرز ، ارکان قومی ، صوبائی اسمبلی ، ڈیفنس کلفٹن ،گلشن اقبال،سوسائٹی اور ناظم آباد ریزیڈنٹس کمیٹیوں کے ارکان پر زوردیا کہ وہ مخیرحضرات سے رابطہ کرکے ان سے مالی تعاون کی اپیل کریں اور عوام سے بھی رابطہ کرکے ان سے اپیل کریں کہ وہ زکوٰة، فطرہ ، صدقہ اوردیگر عطیات ازخود نائن زیرو اور خدمت خلق فاو¿نڈیشن کے دفاتر میں جمع کرائیں تاکہ غریب ومستحق افراد کوبھی عید کی خوشیوںمیں شریک کیا جاسکے۔ الطاف حسین نے اپنے خطاب کے دوران حالیہ آپریشن میںایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے چند واقعات بھی بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بے شمار واقعات ہیںکہ ایم کیوایم کے کتنے ہی کارکنوں کوگرفتارکرکے انہیں تشددکرکے ماورائے عدالت قتل کرکے ان کی لاشیں شہرکے مختلف علاقوں میں ویرانوں میں پھینک دی گئیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ حالیہ آپریشن میں ایم کیوایم کے 52کارکنان ماورائے عدالت قتل کئے جاچکے ہیں۔ 4 ہزار سے زائد کارکنوں کوگرفتارکیاجاچکاہے جن میں سے سینکڑوں کارکنان آج بھی جیلوں میں بندہیں۔ اس آپریشن کے دوران 22 کارکنان لاپتہ کردیا گیاہے جن کی پٹیشنز عدالتوں میں دائرہیں ،ایم کیوایم کے گرفتارشدگان کوسرکاری ٹارچرسیلوں میں بہیمانہ تشددکانشانہ بنایاجارہاہے، انہیںالٹا لٹکاکرتشدد کیاجارہا ہے ۔ انہیں الیکٹرک کرنٹ دیے جارہے ہیں۔جن کارکنوںکو90دن کے ریمانڈ پر جیل میں رکھاجاتاہے انہیں تفتیش کے نام پر جیل سے نکال نکال کر کئی کئی روز تک سرکاری ٹارچرسیلوں میں تشددکانشانہ بنایاجارہاہے۔ایم کیوایم کے گرفتارشدگان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں،ان پر ایک ایک کلو چرس برآمدہونے کے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں تاکہ ان کی ضمانت نہ ہوسکے۔الطاف حسین نے کہاکہ اگرمہاجروںپر ایسے ظلم ہوتارہا، توآج تومیں ہوں اورعوام کو امن کادرس دے رہاہوں اورعوام صبروضبط سے کام لے رہیں لیکن اگر خدانخواستہ کل میں نہ رہاتوآج صبروضبط سے کام لینے والے کل باغی بن جائیں گے اور شہرصومالیہ بن جائے گا۔انہوںنے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے پاکستان چاہیے، فوج ہماری ہے، ہم فوج کوبچاناچاہتے ہیں، قومی سلامتی کے اداروںکوبچاناچاہتے ہیں، ہم فوج کابرانہیں چاہتے، ہم پاک فوج کے ساتھ تھے اورساتھ ہیں، ہم صرف یہی کہہ رہے ہیںکہ انکے خلاف ایکشن لیںجو بے گناہ شہریوں کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں، جنہوں نے این اے 246کے ضمنی انتخابات میں خواتین پردباو¿ڈالاکہ وہ بلے پر مہرلگائیں۔ٍ ا الطا ف حسین نے بلوچستان میں بلوچ رہنماو¿ں اورنوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں۔کچھ ماہ قبل بھی ایک ساتھ کئی مسخ شدہ لاشیں برآمدہوئیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں ریلیوں اورپاکستانی جھنڈے لہرانے پر کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کردیاہے اورہماری رینجرزہماری ریلیوںاورسرگرمیوں پر پابندی لگارہی ہے اوریہ کہتی ہے کہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے کوچندہ جمع کرنے نہیں دیںگے، چندہ جمع کرنے کی اجازت صرف عمران خان کوہوگی جوفوج کوبرابھلاکہتاہے۔ٍ الطاف حسین نے کہاکہ اکثرٹی وی ٹاک شوزمیں ریٹائرڈفوجی اوردفاعی تجزیہ نگاراپنے تبصروں میںکہتے ہیںکہ اب توبھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اقرارکرلیاہے کہ ہم نے مشرقی پاکستان کوالگ کرانے میں مکتی باہنی کا ساتھ دیا۔ انہوںنے کہاکہ یہ تبصرے کرنے والے اگراتنے ہی بہادرہیں توتنقیدکرنے کے بجائے بھارتی وزیراعظم کے خلاف کچھ عملی اقدام کیوں نہیں کرتے ؟انہوں نے کراچی میں ہونے والی زیادتیوں کانوٹس لینے کے بجائے اس کوسپورٹ کرنے پر چوہدری نثارکوبھی تنقیدکانشانہ بنایااورکہاکہ انہیں عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوںکاکوئی احساس نہیں ۔ٍ الطاف حسین نے ذمہ داران وکارکنان سے کہاکہ وہ اپنے حوصلوں کوبلندرکھیں، ہم نے تہیہ کررکھاہے کہ ہم کسی بھی ظلم کے آگے سرنہیں جھکائیںگے۔



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…