اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

تھر کے14 سالہ طالب علم نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھر(این این آئی) نویں جماعت کے طالب علم روہن کمار نے ایک منٹ 58 سیکنڈ میں پیریوڈک ٹیبل ارینج کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔پاکستان کے ضلع تھر کے تعلقہ مٹھی سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے 14 سالہ طالب علم روہن کمار کھٹوانی نے 2 منٹ سے بھی کم وقت میں پیریوڈک ٹیبل ارینج کرکے دیکھنے والوں کو

حیران کردیا۔پاکستان میں نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں منعقدہ سائنس فیسٹیول میں 80 کے قریب اسکولوں نے حصہ لیا تھا جس میں طالبعلموں کی جانب سے اپنے منصوبے پیش کیے گئے تھے۔اس سائنس فیسٹیول میں روہن نے 2 منٹ 45 سیکنڈ میں پیریوڈیک ٹیبل ارینج کرنے کا ریکارڈ صرف 1 منٹ 58 سیکنڈ میں توڑا ہے۔روہن کمار خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایلیمنٹز دو دن میں یاد کیے جبکہ پریکٹس کرنے میں ایک ہفتہ لگا۔روہن نے بتایا کہ ان کے علاقے میں ایک سائنس فیسٹیول منعقد ہوا جس میں میرے کیسمٹری کے ٹیچر نے پیروڈیک ٹیبل کے ورلڈ ریکارڈ سے متعلق بتایا اور تنبیہ کی فیسٹیول کے بعد بھی پریکٹس جاری رکھنا۔چودہ سالہ لڑکے نے بتایا کہ ایس اور پی بلاک کو گروپ میں یاد کیا اور ڈی اور ایف والے پیریڈ میں یاد کیے۔روہن کمار کھٹوانی نے بتایا کہ کیمسٹری میں ورلڈ ریکارڈ بنانا چاہتا تھا لیکن آگے کمپیوٹر سائنس میں جانا چاہتا ہوں۔  نویں جماعت کے طالب علم روہن کمار نے ایک منٹ 58 سیکنڈ میں پیریوڈک ٹیبل ارینج کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔پاکستان کے ضلع تھر کے تعلقہ مٹھی سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے 14 سالہ طالب علم روہن کمار کھٹوانی نے 2 منٹ سے بھی کم وقت میں پیریوڈک ٹیبل ارینج کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔پاکستان میں نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں منعقدہ سائنس فیسٹیول میں 80 کے قریب اسکولوں نے حصہ لیا تھا

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…