منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم کے نوٹس کسی کام نہ آئے، مہنگائی کی نئی لہر آ گئی، 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ادارہ شماریات کی جانب سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ہفتہ وار کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے میں منہگائی کی اوسط شرح میں 0.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق منہگائی میں اضافہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے

باعث ہوا جبکہ ایک ہفتے کے دوران دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ملک میں ایک ہفتے کے انڈے کی اوسط فی درجن قیمت 149 روپے روپے پہنچ گئی ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران، انڈے، چاول، گھی، چینی، گوشت، تازہ دودھ، دہی مہنگا ہوا ہے۔ادارہ شماریات کے رپورٹ میں بتایا ہے کہ چکن، دال چنا، دال ماش، دال مسور کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مہنگائی کا جن بے قابو، یوٹیلیٹی سٹورز پر خوردنی تیل، گھی، شیمپو اور دودھ مزیدمہنگے کر دئیے گئے، کوکنگ آئل 45 روپے لٹر اور گھی 26 روپے کلو مہنگا کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رمضان سے پہلے ہی یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو پر لگ گئے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گھی 48 روپیفی کلو اور کوکنگ آئل 29 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا جبکہ ایک لیٹرخوردنی تیل کے5 پیکٹس کے پاوچ پر 44روپے اور ایک لیٹر کے 12 پیکٹس والے پاوچ میں 62 روپے تک کا اضافہ ہوا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھی203 روپے سے بڑھ کر 251 روپے فی کلو اور خوردنی تیل 244 سے بڑھ کر 273 روپے فی لیٹر کا ہوگیا جبکہ شیمپو کی قیمت میں 10 سے 20روپے فی بوتل اضافہ ہوا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر ٹی وائیٹنرز 21 سے 32روپے

فی پیک اور اسٹیشنری آئٹم 2 روپے سے 11 روپے تک مہنگی ہوئی جبکہ خشک دودھ اور بچوں کے دودھ کی قیمت میں 50 سے 100 روپے تک اضافہ ہوا۔خیال رہے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک اضافے کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ رمضان کے مہینے تک چینی، آٹا، چاول اور دالوں کے نرخ برقرار رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…