منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

نئے منصوبے پر غور

datetime 12  جولائی  2015 |

کولکتہ(نیوزڈیسک) پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے امیدوں کا چراغ پھر روشن ہونے لگا،دونوں ممالک کے وزراءاعظم کی ملاقات سے کھیل کے میدان میں بھی جمی برف پگھلنے کی امید ہوگئی، پی سی بی حکام کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے، یو اے ای میں مجوزہ سیریز مختصر ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق روس میں پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ملاقات ہوئی، اس سے موجودہ سیاسی کشیدگی میں کمی کی امید ہوگئی ہے، ساتھ ہی ایک بار پھردونوں ممالک میں کرکٹ تعلقات کی بحالی کا امکان روشن ہوگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے چہرے اس مختصر ملاقات سے بھی خوشی سے انتہائی روشن ہوگئے،اور انھیں رواں برس کے آخر میں عرب امارات میں سیریز منعقد ہوتی ہوئی دکھائی دینے لگی ہے۔ ایک بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ روز پی سی بی میں ایک غیررسمی میٹنگ بھی ہوئی جس میں دونوں ممالک کے وزراءاعظم کی ملاقات سے کرکٹ بحالی کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔مذکورہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے ایک قریبی ساتھی نے کہاکہ ہمیں اب باہمی سیریز کی بحالی کیلیے پہلے سے کہیں زیادہ امید ہے، اگرچہ ابھی تک دونوں بورڈز میں کوئی چیز فائنل نہیں ہوئی مگر ہمیں یقین ہے کہ دونوں ٹیمیں رواں برس کے آخر میں یو اے ای میں سیریز کھیل سکتی ہیں۔ مذکورہ آفیشل کے مطابق یہ سیریز مختصر ہوسکتی ہے۔جس میں 2 ٹیسٹ، تین ون ڈے اور 2ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے جائینگے۔ اگر دونوں بورڈز میں معاملات طے پاگئے تو بھارتی ٹیم دورئہ آسٹریلیا سے قبل یو اے ای پہنچے گی اور پھر وہیں سے سڈنی روانہ ہوگی۔ یاد رہے کہ پاکستان کافی عرصے سے بھارت کے ساتھ کرکٹ تعلقات کی بحالی کیلیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، مگر وہ کوئی نہ کوئی بہانہ بناکر ہمیشہ ہی دامن چھڑا لیتا ہے۔
a

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…